سورج گرہن 2024 (Suraj Grahan 2024)

Author: Mohd. Tahir | Updated Thu, 04 Jan 2024 09:20 AM IST

سورج گرہن 2024 (Suraj Grahan 2024): سورج گرہن کے بارے میں تمام جانکاری فراہم کرنے پیش نظر آسٹروسیج کے ذریعہ تیار شدہ اس خاص مضمون کو ہم نے صرف آپ کے لیے تیارگیا ہے۔ جس کے تحت آپ کو سال 2024 میں ہونے والے تمام سورج گرہن کے بارے میں تمام معلومات حاصل ہوگی۔ آپ کو یہ معلوم ہوگا کہ سورج گرہن کس دن کس تاریخ کتنے بجے ہوگا۔ ساتھ ہی آپ یہ بھی جانیں گے کہ سال 2024 میں کل کتنے گرہن ہوں گے۔ وہ کہاں کہاں نظرآئیں گے۔ وہ مکمل سورج گرہن ہوں گے یا جزوی ہوں گے۔ سورج گرہن کا سوتک کال کب شروع ہوگا اور سورج گرہن کی مذہبی و روحانی اہمیت کیا ہے۔ ساتھ ہی علم نجوم کے نظریہ سے بھی آپ کو یہ جاننے کا موقع ملے گا۔ کہ سورج گرہن کا کیا اثر ہوسکتا ہے۔

سورج گرہن سے متعلق دیگر تمام اہم باتیں بھی اس مضمون میں آپ کو جاننے کو ملیں گی جس کو آسٹروسیج کے مشہور و معروف منجم ڈاکٹر مرنگانک نے تیار کیا ہے۔ اگر آپ سورج گرہن 2024 (Suraj Grahan 2024) کے بارے میں جاننے کو بے چین ہیں اور ان سے متعلق کوئی بھی جانکاری حاصل کرنا چاہتے ہیں یعنی ایک ہی جگہ پر ایک ہی وقت میں ممکل طور سے حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ تو اس مضمون کو شروع سے آخرتک ضرور پڑھیں۔

2024 میں بدلے گی آپ کی قسمت؟ ماہر نجومیوں سے فون پر بات کریں

سورج گرہن آسمان میں ہونے والا ایک مخصوص واقعہ ہے جس کو فلکیاتی واقعہ تصور کیا جاتا ہے۔ یہ آسمان میں سورج زمین، اور چاند کی حالت کی وجہ سے لگتے ہیں۔ جیسا کہ ہم سب کو معلوم ہے۔ کہ ہماری زمین سورج کے گرد چکر لگاتی رہتی ہے۔ اور اس کے ساتھ وہ بھی اپنے مدار پر محو گردش رہتی ہے۔ اور چاند زمین کا چکر لگاتا ہے۔ کئی بار ان نقل وحرکات کی وجہ سے کچھ خاص حالات پیدا ہونے لگتے ہیں۔ سورج کی روشنی سے ہی زمین اور چاند کو روشنی ملتی ہے۔ کئی بار ایسے حالت پیدا ہوتے ہیں کہ جب چاند سورج زمین اور سورج ایک سیدھ میں آجاتے ہیں۔ اور اس صورت حال میں سورج کی روشنی سیدھے زمین پر نہیں پڑتی ہے۔ کیوں کہ زمین اور سورج کے درمیان چاند حائل ہوجاتا ہے۔ اور اس طرح سورج کی روشنی چاند پر پڑتی ہے اور چاند کی چھایا زمین پر کچھ وقت کے لیے سورج کی روشنی کو روک لیتی ہے۔ اس صورت حال میں زمین سے دیکھنے پر سورج پوری طرح سے یا جزوی طور سے زمین سے دکھنا بند ہوجاتا ہے۔ اور دن میں اندھیرے جیسی حالت پیدا ہوجاتی ہے۔ اس واقعہ کو سورج گرہن کہا جاتا ہے۔ یہ سورج، زمین اور چاند کے ایک سیدھ میں آنے سے سورج گرہن ہوتا ہے۔ اس سورج گرہن کی حالت میں زمین سے سورج کالا نظرآتا ہے۔ یہی صورت حال سورج گہن کہلاتی ہے۔

Click Here to Read in English: Solar Eclipse 2024 (LINK)

سورج گرہن 2024: ایک مخصوص فلکیاتی واقعہ

سورج گرہن ایک مخصوص فلکیاتی واقعہ ہے۔ اس کو ہندو دھرم میں بڑا مخصوص درجہ حاصل ہے۔ ویسے تو یہ ایک فلکیاتی واقعہ ہے لیکن اس کی نجومی و روحانی عظمت بھی ہے۔ نیز مذہبی اعتبار سے بھی اس کو خاص درجہ حاصل ہوتا ہے۔ ویدک علم نجوم کے تحت سورج کو روح کے کارک کا درجہ ہے۔ اس لیے جب کبھی بھی سورج گرہن کا واقعہ پیش آتا ہے تو اس سے روئے زمین پر بسنے والی مخلوق کسی نہ کسی طرح سے متاثر ہوتی ہے۔ آپ نے اکثردیکھا ہوگا کہ روئے زمین پرجو جانور رہتے ہیں سورج گرہن کے دوران عجیب برتاؤ کرنے لگتے ہیں۔ اور حیران سے رہتے ہیں۔ اس وقت کے دورن فضاء میں کچھ الگ سا ماحوال چھا جاتا ہے۔ اگر سورج گرہن کی بات کریں تو یہ گھنٹہ جب آسمانی میں واقع ہوتی ہو بڑا ہی عجیب منظر پیش کرتی ہے۔ اور یہ منظر بڑا خوشنما لگتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے لوگ سورج گرہن کو دیکھیں گے اور اس کی تصور قید کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

حالانکہ ہم آپ کو یہی صلاح دیں گے کہ کبھی بھی سورج گرہن کو اپنے اپنی ننگی آنکھوں سے نا دیکھیں کیوں کہ ایسا کرنا آپ کی آنکھوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ اور اس سے آپ کی آنکھوں کی روشنی تک جاسکتی ہے۔ اگرآپ سورج گرہن کے نظارے کو اپنی آنکھوں سے دیکھنا ہی چاہتے ہیں تو سیفتی گیئر اور فلٹر وغیرہ کا استعمال کریں۔ اس طرح سے سورج گرہن 2024 (Suraj Grahan 2024) کا نظارہ کرسکیں گے۔ اور اس کے فوٹو بھی کھینچ سکتے ہیں۔ اور اس کی ویڈیو بھی بنا سکتے ہیں۔

برہت کنڈلی : جانیں گرہویں کا آپ کی زندگی پر اثر وعلاج

اب اگر سورج گرہن کی مذہبی اہمیت کی بات کی جائے تو سورج گرہن کی خوبصورت کو مبارک واقعہ میں شمار کیا جاتا ہے۔ کیوں یہ وہ وقت ہوتا ہے کہ دنیا کی روح کے لقب سے مشہور سورج کے اوپر راہو کا اثر بڑھنے لگتا ہے۔ اور سورج متاثر ہوجاتا ہے۔ اور دن میں بھی رات جیسے حالت پیدا ہوجاتی ہے۔ اسی کوتوہول کی وجہ سے پرندے بھی اپنے گھروں کو واپس لوٹ جاتے ہیں۔ اس دوران فضا میں عجیب سے سناٹا اور بیاں بانی نظرآتی ہے۔ فطرت سے جڑے مختلف اصول متاثرہونے لگتے ہیں۔ علم نجوم کے مطابق، سورج کو شخص کی روح، باپ، قوت ارادی، حصولیابیاں، امیدیں، راجا، سیاست، بادشاہت کا کارک مانا گیا ہے۔ سورج گرہن کے دوران سورج متاثر حالت میں آجاتے ہیں۔ اورسورج گرہن جس برج اور جس ستارے میں لگتا ہے۔ تو اس برج اور ستارے میں پیدا ہونے والے لوگوں اوران سے متعلق ممالک کے لیے خاص طور سے اس کا اثر نمایاں ہوتا ہے۔ حالانکہ کبھی بھی یہ نہیں ماننا چاہیے کہ سورج گرہن کا اثر ہمیشہ منفی ہوتا ہے۔ بلکہ اس کا اثر بعض لوگوں کے لیے مبارک بھی ہوتا ہے۔ آپ اس مضمون میں جانیں گے کہ سورج گرہن کا اثر آپ کے لیے کیسا رہے گا۔

سورج گرہن 2024 (Suraj Grahan 2024): جانیں سورج گرہن کے اقسام

جب بھی آسمان پر سورج گرہن کا واقعہ پیش آتا ہے۔ یہ ہمیشہ ہمارے لیے نئی امنگ لے کر آتا ہے کیوں میڈیا میں ہرجگہ اسی پر تبصرہ ہورہا ہوتا ہے۔ اور شخص یہ جاننا چاہتا ہے کہ سورج گرہن کا واقعہ جو اب ہونے والی ہے۔ وہ ہمارے سامنے کس شکل میں آئے گی۔ سورج گرہن کئی طرح کا ہو سکتا ہے، تو آج اس مضمون میں ہم آپ کو ہرایک سورج گرہن کے بارے میں بتانے جارہے ہیں۔ اس مضمون کو شروع سے لے کر آخر تک ضرور پڑھیں۔ تاکہ آپ کو سورج گرہن سے متعلق تمام معلومات فراہم ہوجائے۔ تو چلیے اب سورج گرہن کے اقسام کے بارے میں پتہ کرتے ہیں۔

مکمل سورج گرہن

سورج گرہن کیسا لگتا ہے تو ہم پہلے ہی جان چکے ہیں۔ تو چلیے اب جانتے کہ مکمل سورج گرہن کب ہوتا ہے، یہ وہ حالت ہوتی ہے جب چاند، سورج اور زمین کے درمیان میں آجاتا ہے۔ اور وہ اتنی دوری پر ہوتا ہے کہ سورج کی روشنی مکمل طور سے زمین تک پہنچنے میں کچھ دیر کے لیے ٹھہر جاتی ہے۔ اور چاند کا پورا سایہ زمین پر پڑتا ہے۔ جس سے تقریباً اندھیرا سا ہوجاتا ہے۔ اور اس دوران سورج مکمل طور سے نظرآنا بند ہوجاتا ہے۔ اس واقعہ کو مکمل سورج گرہن کہتے ہیں۔ دوسرے الفاظوں میں اس کو ویدک علم نجوم میں کھگراس سوریہ گرہن بھی کہتے ہیں۔ جس کا اثرسب سے زیادہ مانا جاتا ہے۔

جزوی سورج گرہن

مکمل سورج گرہن کے علاوہ کبھی کبھی ایسی حالت پیدا ہوتی ہے کہ جب سورج، چاند، اور زمین کے درمیان کی دوری اتنی ہوتی ہے کہ چاند سورج کی روشنی کو زمین پر جانے سے مکمل طور سے روکنے قاصر رہتا ہے۔ جس کی وجہ سے چاند کا کچھ ہی سایہ زمین پڑتا ہے۔ اور زمین سے دیکھنے پر سورج مکمل طور سے کالہ یا غائب نہیں دکھتا ہے۔ اس صورت کو جزوی سورج گرہن کہتے ہیں۔ دوسروں الفاظوں میں کھنڈگراس سوریہ گرہن بھی کہلاتا ہے۔

کنکنارتی سوریہ گرہن - ولایاکار سوریہ گرہن

مکمل سورج گرہن اور جزوی سورج گرہن کے علاوہ ایک دوسرے طرح کا بھی سورج گرہن ہے۔ جب سورج کے چاروں طرف گردش کرتے ہوئے زمین اور زمین کے چاروں طرف چکر لگاتے ہوئے چاند اس طرح کی حالت میں آجاتے ہیں کہ چاند سے دیکھنے پر کہ چاند سورج کے درمیان سے نظرآتا ہے۔ یعنی کہ زمین پر چاند کی چھایا ایسی پڑتی ہے کہ وہاں سے دیکھنے پر سورج کے درمیان کالا اور باقی ہر طرف سے چمکدار دکھائی دیتا ہے۔ یہ ایک انگوٹھی یا کنگن کی طرح نظر آتا ہے۔ اس حالت کو کنکڑاکرتی سوریہ گرہن کہتے ہیں۔ یعنی گنگن نما چاند گرہن کہتے ہیں۔ ان کے درمیان کے فاصلے اس کی اصل وجہ بنتے ہیں۔ دوسروں الفاظوں میں اسی وجہ سے سورج گرہن کو ولایکار سورج گرہن یا خفیف گرہن کہتے ہیں۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی حالت بہت کم وقت کے لیے ہوتی ہے۔

اصل طور سے مذکورہ بالا سورج گرہن تین قسم کے ہی نظرآتے ہیں۔ لیکن کبھی کبھی کچھ الگ بھی ہوتا ہے۔ جی ہاں! ان کے علاوہ ایک اور طرح کا سورج گرہن ہے۔ جو بہت ہی مشکل سے نظرآتا ہے۔ جس کو ہائبریڈ سورج گرہن کہتے ہیں۔ یوں کہیں کہ تقریباً تمام سوریہ گرہن میں سے صرف 5 فیصد حالت میں سے شروعات میں تو یہ گھیر نما سورج گرہن کی شکل میں دکھائی دیتا ہے پھر آہستہ آہستہ سوریہ گرہن ہوجاتا ہے۔ اور اس کے بعد آہستہ آہستہ گھیرا نما حالت میں لوٹ آتا ہے۔ یہی ہائبریڈ سورج گرہن کہلاتا ہے۔ اس کا اتفاق بہت ہی کم ہوتا ہے۔

سال 2024 میں کتنے سورج گرہن

ابھی تک ہم نے سورج گرہن کے بارے میں کچھ جان لیا ہے کہ حقیقت میں سورج گرہن کیا ہوتا ہے، یہ کیسے نظرآتا ہے اور کتنے طرح کے ہوتا ہے۔ اب ہم بات کرتے ہیں سال 2024 میں کل کتنے اور کیسے سورج گرہن نظرآئیں گے۔ وہ کس تاریخ کس دن اور کتنے بھی نظرآئیں گے۔ اور کہاں پر نظرآئیں گے۔ اگر ہم سورج گرہن 2024 (Suraj Grahan 2024) کی بات کرتے ہیں تو اس سال صرف دو سورج گہن دکھائی دینے والے ہیں۔ جس میں سے پہلا گرہن کھگراس سورج گرہن یعنی کہ مکمل سورج گرہن ہوگا اور دوسرا سورج گرہن یا ولایا کار یعنی دائرہ کار سورج گرہن ہوگا۔ چلیے ہم اس کے بارے میں تفصیل سے جانتے ہیں۔

سورج گرہن 2024- کھنڈگراس سورج گرہن
تاریخ دن و تاریخ سورج گرہن شروع ہونے کا وقت (بھارتی سٹینڈیڈ ٹائم کے مطابق) سورج گرہن سماپت ہونے کا وقت کہاں نظرآئے گا
چیتر ماس کرشن پکش اماؤسیا تاریخ پیر 8 اپریل 2024 رات 21:12 بجے سے

رات 26:22 تک

(9 اپریل 2024 کی صبح 02:22 بجے تک)

مغربی یوروپ پسیفک، اٹلانٹک، آرکٹکا میسکسکو، اتری امریکا (الاسکا کو چھوڑ کر)، کناڈا، وسطی امریکہ، جنوبی امریکا کے اتری حصہ میں انگلینڈ کے شمال مغربی حصہ میں، انگلینڈ کے اتر مغربی علاقہ میں، آرئیرلینڈ

(بھارت میں نظرنہیں آئے گا)

نوٹ: اگر سورج گرہن 2024 (Suraj Grahan 2024) کی بات کریں تو اوپربیان کردہ ٹیبل میں درج وقت ہندستانی وقت کے مطابق ہے۔ یہ سال 2024 کا پہلا سورج گرہن ہوگا جوکہ کھگراس یعنی کہ مکمل ہوگا لیکن بھارت میں نہ دکھنے کی وجہ سے اس کا بھارت میں کوئی بھی دھارمک اثرنہیں رہے گا۔ اور ناہی اس کا سوتک کال اثردار مانا جائے گا۔ اس طرح تمام لوگ اپنی تمام سرگرمیوں کو اچھی طرح سے جاری رکھ سکتے ہیں۔

سال 2024 کا پلا سورج گرہن پیر، 8 اپریل 2024 کی رات 09 بج کر 12 منٹ سے شروع ہوگا۔ اور منگل وار 9 اپریل 2024 کی وسطی رات 02 بج کر 22 منٹ تک لگے گا۔ یہ ایک مکمل سورج گرہن یعنی کہ کھگراس سورج گرہن ہوگا۔ یعنی برج حوت اور ریوتی نکشتر کے تحت دائرہ لے گا۔ برج حوت مشتری کا برج ہے۔ جو سورج کا دوست برج ہے۔ اس دن سورج کے ساتھ چاند، زہرہ اور راہو ایک ساتھ موجود ہوں گے۔ چاند سے بارہویں گھر میں زحل اور مریخ موجود ہوں گے۔ اور عطارد و مشتری دوسرے گھر میں رہیں گے۔ خاص طور سے ریوتی ستارہ اور برج حوت میں پیدا ہونے والے اشخاص ان سے متعلق ممالک کے لیے سورج گرہن کافی اثرکن رہے گا۔

کھگراس سورج گرہن 2024 کا اثر

سال کا پہلا کھگراس سورج گرہن چیت ماہ کے شکل پکش کی اماوسیا تیتھی کو سوموار کے دن لگنے والے سورج کے اثر سے عالمی سطح پر بڑے بڑے نیتاؤں کو اپنے سلوک کی وجہ سے سنجیدہ تنقید کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ ان کے کام کرنے کے طور طریقہ بار بار لوگوں کے ذریعہ تولے جائیں گے۔ اور ان پر الزام عائد ہوں گے۔ کچھ غصہ کی مزاج رکھنے والے لوگوں کی وجہ سے ملک کے درمیان عدم سکون کا ماحول پیدا ہوسکتا ہے۔ کسی بھی مخصوص خاتون سیاست دان پر کچھ الزامات لگ سکتے ہیں۔ وہ غلط خیالی کا شکار ہوسکتی ہے۔ جولوگ موجودہ وقت میں برسراقتدار ہیں ان سے اقتدار کو سنبھالنے میں دقت کا مسئلہ پیش آسکتا ہے۔ اس گرہن کی وجہ سے مختلف طرح کی آیووید دوائیں ہربل چیزیں مہنگی ہوجائیں گے۔

اس کے علاوہ ارد مونگ دال گھی افیم وغیرہ کے سٹاک رکھنے والوں کو فائدہ ہوگا۔ انٹلیکچول اورفوجیوں کو تکلیف ہوسکتی ہے۔ مالی جرائم کے کیس بڑھیں گے۔ بینکوں میں دھوکہ دھڑی کے معاملہ منظرعام پر آئیں گے۔ اور مالی جرائم اپنی حد پر ہوں گے۔ اس کی وجہ سے بارش میں کمی کا مرحلہ پیش ہوگا۔ اور کچھ جگہوں پر اناج کا سٹوک تباہ ہوجائے گا۔اور بڑی مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جس سے بھونک مری کا ماحول چھا جائے گا۔ اس سورج گرہن کی وجہ سے کسانوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے و سمندی چیزوں پر فرق پڑسکتا ہے۔

اگرعلم نجوم کی بنیاد پر اس سورج گرہن کی بات کی جائے تو برج حمل کے لوگوں کے لوگوں کے لیے معاشی معاملوں میں مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ برج ثور کے لوگوں کو مالی فائدہ ہوگا۔ اور آپ کی منصوبے کامیاب ہوں گے۔ برج جوزا کے لوگوں کو صحت مسائل اور پریشانیوں کے خلاف خود کو مضبوط بنانے کی کوشش کرنی ہوگی۔ برج سرطان کے لوگ مہینہ کے لحاظ سے تناؤ محسوس کریں گے۔ جبکہ برج اسد کے حاملین کی شادی شدہ زندگی میں تناؤ بڑھ سکتا ہے۔ اور کاروبار میں اتار چڑھاؤ کی حالت پیدا ہوسکتی ہے۔ برج میزان والوں کے حامین کو جسمانی پریشان کرسکتی ہیں۔ برج عقرب کے لوگوں کو چاہیے کہ مکان عمل میں ہوشیاری سے کام کریں۔ کسی سے کہا سنی ہونے اور عزت جانے کی صورت پیدا ہوسکتی ہے۔ برج قوس کے لوگوں کے کاموں میں کامیابی کے ملاپ بنیں گے۔ برج جدی کے حاملین کو مختلف فائدہ حاصل کرکے خوش ہوں گے۔ اور برج دلو والوں کو حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ برج حوت والوں کو ذہنی و جسمانی مسئلہ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

سورج گرہن 2024- کنکناکرتی سورج گرہن
تاریخ دن و تاریخ سورج گرہن شروع ہونے کا وقت (بھارتی سٹینڈیڈ ٹائم کے مطابق) سورج گرہن سماپت ہونے کا وقت کہاں نظرآئے گا

اشوین ماس کرشن پکش

27:17 بجے تک

( 3 اکتوبر کی صبح 03:17 بجے تک)

بدھ 2 اکتوبر، 2024 رات 21: 13 بجے سے

آدھی رات کے بعد 27:17 بجے تک

( 3 اکتوبر کی صبح 03:17 بجے تک)

جنوبی امریکا کے اتری حصوں میں ، پیسفیک اٹلانٹک، چلی پیرو، ہونولولو، انٹارٹیکا، ارجینٹینا، اروگوے، بیونس، آیرس، بیکا آئرلینڈ، فرینچ پولونشیا اوشین، اتری امریکہ کے جنوبی حصہ فیزی، نیو چلی، براجیل، میکسیکو، پیرو

(بھارت میں نظرنہیں آئے گا)

نوٹ : اگر سورج گرہن 2024 (Suraj Grahan 2024) کے مطابق، دیکھیں تو مذکورہ ٹیبیل میں دیا گیا وقت ہندستانی وقت کے مطابق ہے۔ سورج گرہن 2024 کے مطابق یہ سورج گرہن بھی ہندستان میں نظرنہیں آئے گا۔ اور یہی وجہ ہے کہ ہندستان میں اس سورج گرہن کا کوئی بھی دھارمک اثر یعنی سوتک کال اثردار نہیں مانا جائے گا۔ اور سبھی لوگ اپنے کام اچھی طرح سے کریں گے۔

یہ سال 2024 کا دوسرا سورج گرہن جو کنکنا کرتی سورج گرہن ہوگا۔ یہ بدھ وار 2 اکتوبر کی رات 09 بج کر 13 منٹ سے شروع ہوگا۔ اور جمعرات 3 اکتوبر 2024 کی صبح 03 بج کر 17 منٹ تک لگے گا۔ یہ سورج گرہن کنیا راشی اور ہست نکشتر میں لگے گا۔ اس دن سورج کے ساتھ چندرما عطارد، اور کیتو موجود ہوں گے۔ ان پر مشتری اور مریخ کی مکمل نظرہوگی۔ سورج سے دوسرے گھر میں زہرہ و آٹھویں گھر میں وکری زحل ہوں گے۔ یہ سورج گرہن ہست نکشتر اور برج سنبلہ میں پیدا ہونے والے لوگوں کے لیے خاص طور سے اثرکن رہے گا۔

ککناکرتی سورج گرہن 2024 کا اثر

سال 2024 کا دوسرا سورج گرہن 2 اکتوبر 2024 کو آشوینی ماس کے کرشن پکش کی آماوسیا تاریخ کو لگے گا۔ اس گرہن کے اثر سے فصلوں کو نقصان ہوسکتا ہے۔ خاص طور سے چاول کی فصل خراب ہوسکتی ہے۔ حالانکہ اچھی بات یہ ہے کہ گرہن پر مشتری کی نظر ہونے سے کچھ اچھے پھل بھی حاصل ہوں گے۔ عالم کا رنگ چڑھے گا۔ فلاحی کا عالم ہوگا۔ بھلے ہی زیادہ بارش سے زراعت کا نقصان ہوگا۔ اس کے باجود دھان کے قیمیت میں گراوٹ آسکتی ہے۔ سونا، سپاری، جوار، باجرا، لونگ، افیم، کپاس چنا، اور لال رنگ کے کپڑے کے سٹاک سے فائدہ ہوگا۔ سوت، گھی، تیل، چنا، چاول، پیتل، سونا، چاول، مونگ وغیرہ میں تیزی کی حالت پیدا ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی سورج گرہن کے اثرسے خاص طور سے وہ لوگ جو کسی لکڑی یا فرینیچر کا کام کرتے ہیں۔ یا اس کا کاروبار کرنے والے ہیں، ان کے لیے اور اور ڈاکٹروں اور کاریگروں کے لیے یہ حالت اچھی رہے گی۔ سماج میں غنڈوں موالیوں کا ظلم بڑھ سکتا ہے۔ مختلف ممالک کے لوگ ناانصافی کی حالت میں گھٹ گھٹ کر جی سکتے ہیں۔ وباء کی حالت پیدا ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ مختلف خطوں کے درمیان اقتدار کی چھڑپ اور جنگی حالات پیدا ہوسکتے ہیں۔

اگر علم نجوم کے مطابق مختلف بروج پر پڑنے والے اس کنکاکرتی سورج گرہن کی بات کریں تو برج حمل کے لوگوں کو صحت سے جڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، جبکہ برج ثور والوں کو اپنے عزت و شان سے سمجھوتہ کرنے کی صورت پیدا ہوسکتی ہے۔ برج جوزا کے لوگوں کو سبھی کاموں کے ملاپ بنیں گے۔ اور برج سرطان کے لوگوں کو مختلف طرح کے فائدے ملیں گے۔ برج اسد کے حاملین کو مالی نقصان ہوسکتا ہے۔ برج سنبلہ والوں جسمانی تکلیف سے گزرنا پڑ سکتا ہے۔ برج جوزا والوں کو مختلف معاملوں میں نقصان ہوسکتا ہے۔ برج جدی والے ذہنی تناؤ میں رہیں گے۔ جبکہ برج دلو والے لوگ ہرطرح کے اطمینان مسیر ہوں گے۔ برج حوت والوں کو خاندانی معاملہ میں پریشانیوں کا سامان کرنا پڑسکتا ہے۔ اور کاروبار میں اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سورج گرہن 2024 کا سوتک کال

ابھی تک ہم نے سورج گرہن 2024 کے بارے میں بہت کچھ جان لیا سمجھ لیا ہے۔ لیکن اب ایک اور سب سے اہم بات کرتے ہیں، وہ ہے سورج گرہن کا سوتک کال سوتک کال وہ وقت ہوتا ہے جس دوران کسی بھی وقت مبارک کام نہیں کرنا چاہیے۔ سورج گرہن کے لیے سوتک کال سورج گرہن کے سپرش کے وقت تقریباً چار پہر پہلے شروع ہوجاتا ہے۔ یعنی کہ سورج گرہن کے شروع ہونے سے لگ بھگ بارہ گھنٹہ پہلے شروع ہوجاتا ہے۔ یعنی سورج گرہن کے شروع ہونے سے تقریبا 12 گھنٹہ پہلے شروع ہوجاتاہے۔ اور یہ گرہن ختم ہونے کی مدت کے ساتھ ہی ختم ہوجاتا ہے۔ یہ قابل ذکر ہے کہ سورج گرہن شروع ہونے سے لے کر آخرتک کوئی بھی مبارک کام نہیں کرنا چاہیے۔ کیوں کہ ایسا کرنے سے کام کی برکت چلی جاتی ہے۔ حالانکہ جن مقامات پر سورج گرہن نظر نہیں آتا وہاں لوگ اپنے کام حسب معمول کرسکتے ہیں۔

سورج گرہن 2024 (Suraj Grahan 2024) کے دوران ان باتوں کا ضرور خیال رکھیں

اب ہم آپ کو کچھ ایسی خاص باتوں کا تذکرہ کرنے جارہے ہیں۔ جن کا سورج گرہن 2024 (Suraj Grahan 2024) کے دوران ہرگز نہیں کرنا ہے۔ اگرآپ ان باتوں کا خیال رکھیں تو آپ سورج گرہن کے غلط اثر سے بچ سکیں گے۔ اور آپ کو فائدہ ہوگا، تو چلیے ان تمام غلط اثرات کے بارے میں جان لیتے ہیں۔

سورج گرہن 2024: حاملہ خواتین کے لیے خاص باتیں

سورج گرہن کا اثر حاملہ خواتین کو خاص طور سے متاثر کرے گا اس لیے ہم آپ کو کچھ خاص باتیں بتا رہے ہیں جن کی توجہ حاملہ خواتین کو سورج گرہن کے سوتک کال کے شروع ہونے سے لے کر کال کے آخرتک یعنی کہ سورج گرہن کے ختم ہونے تک مخصوص طور سے رکھنا چاہیے کیوں کہ ایسا مانا جاتا ہے کہ سورج گرہن کا حاملہ خاتون پر خاص اثر پڑتا ہے۔ اور ان کے حمل میں پل رہی اولاد پر اس کا اثر پڑسکتا ہے:

سورج گرہن 2024 سوتک کال میں کیا نہیں کرنا ہے

ابھی تک ہم نے سورج گرہن 2024 (Suraj Grahan 2024) کے بارے میں سب کچھ جان لیا ہے، چلیے اب یہ جان لیتے ہیں کہ ایسے کون سے کام ہیں جو سوریہ گرہن کے سوتک کال کے دوران ہمیں بالکل بھی نہیں کرنے چاہیے:

سورج گرہن 2024 کے سوتک کال میں کیا کرنا ہے

اوپر بیان کردہ چیزیں ہیں جو آپ کو سوتک کال میں نہیں کرنی چاہیے۔ اس کے علاوہ کچھ ایسے کام بھی ہیں جو خاص طور سے آپ کو سورج گرہن کے سوتک کال میں کرنے چاہیے۔ ایسا کرنے سے آپ کو خاص مبارک نتائج ہوسکتی ہے۔ چلیے جانتے ہیں ایسے کچھ خاص کام جو آپ کو سورج گرہن 2024 (Suraj Grahan 2024) کے سوتک کال میں کرنے چاہیے:

ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کو ہمارا سورج گرہن 2024 (Suraj Grahan 2024) پر یہ مضمون ضرور پسند آیا ہوگا۔ اور ساتھ ہی آپ کے لیے یہ اس مضمون کے فائدہ مند ہونے کی امید کرتے ہیں۔

ہر طرح کے نجومی حل کے لیے وزٹ کریں۔ آسٹروسیج آن لائن شاپنگ سٹور

Talk to Astrologer Chat with Astrologer