برج سنبلہ مہینہ وار زائچہ- Virgo Monthly Horoscope in Urdu
May, 2024
کیرئر کے نظریہ سے یہ مہینہ ٹھیک ٹھاک رہنے کے امکان ہیں۔ دسویں گھر کے مالک عطارد ساتویں گھر میں اپنے نیچ برج میں راہو اور مریخ کے ساتھ موجود ہوں گے۔ اس سے نوکری میں آپ کی محنت بڑھے گی۔ آپ کو سخت محنت ومشقت کرنی پڑے گی۔ تب جاکر آپ کو لگے گا کہ آپ کو کچھ حاصل ہورہا ہے۔ مخالفین بھی آپ کو چاروں طرف سے گھیرنے کی کوشش کریں گے۔ اس دوران آپ کے ساجھے دار سے آپ کے تعلقات خراب ہوسکتے ہیں۔ ان سے اچھا سلوک کریں تاکہ آپ مل کر اپنے کاروبار کی ترقی کے لیے محنت کرسکیں۔ ساتویں گھر کے مالک مشتری نویں گھر میں ہیں جس سے متعلق طویل سفر کاروبار کے لیے یہ وقت فائدہ مند رہے گا۔ اور آپ کا کاروبار متعدد جگہوں پر پھیلا گا۔ اعلیٰ تعلیم حاصل کررہے طلباء کو رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ یہ رکاوٹیں آپ کو اپنے دوستوں کی طرف سے آسکتی ہیں۔ اپنے پڑھائی سے نہ بھاگیں بلکہ دوستوں کے لیے الگ سے تھوڑا وقت نکالیں۔ لیکن پڑھائی کے دوران دوستی کا چکر چھوڑیں۔ تب ہی آپ اعلیٰ تعلیم میں اچھا مظاہرہ کرسکیں گے۔ اس مہینہ برج سنبلہ کے کچھ لوگوں کو غیرملک جاکر پڑھائی کرنے کا خواب پورا ہوسکتا ہے۔ مہینہ کا نصف اول اور نصف کے بعد کا حصہ دونوں ہی آپ کے ہی حق میں نظرآگے ہیں۔ لہذا کوشش جاری رکھیں کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔ آپ کے برج پر مشتری کا اثر ہونے سے آپ اچھے فیصلے لیں گے۔ جس سے اہل خانہ کے لوگوں کو کسی طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ اگرآپ کسی سے محبتی رشتہ میں ہیں، تو اس مہینے کے درمیانہ رہنے کی امید ہے۔ آپ ایک دوسرے پر انحصار کریں گے، ایک دوسرے کے تئیں بھروسہ دھیرے دھیرے بڑھتا چلا جائے گا۔ اس آپ جن سے پیار کرتے ہیں ان کے کافی قریب آجائیں گے۔ اور اپنے رشتہ کو خوبصورت طریقہ سے گزاریں گے۔ شادی شدہ لوگوں کے لیے یہ مہینہ کمزور رہنے کے امکان ہیں۔ آپ کے برج میں کیتو اور ساتویں گھر میں راہو، مریخ اور عطارد جیسے سیاروں کا اثر آپسی ٹکراؤ اور زبانی جنگ کرانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گا۔ جس سے آپ کی درمیان بڑا تناؤ پیدا ہوسکتا ہے اور آپسی فاصلے بڑھ سکتے ہیں۔ اگر آپ کی معاشی حالت کو دیکھا جائے تو معاشی نظریہ سے یہ مہینہ کمزور رہنے کے امکان ہیں۔ بازار کی چال کو سمجھ کرسرمایہ کاری کرنا آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ کوئی بڑا خطرہ مول لینے سے بچیں اس میں زیادہ نقصان ہوسکتا ہے۔ یہ مہینہ صحت کے لحاظ سے کم ہی سازگار دکھائی دے رہا ہے۔ صحت میں زوال صاف نظرآرہا ہے۔ جلد سے متعلق پریشانیاں پیش آسکتی ہیں۔ مہینے کے آدھے کے بعد کا حصہ صحت میں مسئلہ پیدا کرسکتا ہے۔ لہذا خوب احیتاط برتیں۔
علاج: آپ کو پرتی دن بھگوان شری ہری جی کی اپاسنا کرنی چاہیے۔
علاج: آپ کو پرتی دن بھگوان شری ہری جی کی اپاسنا کرنی چاہیے۔
Astrological services for accurate answers and better feature
Career Counselling
The CogniAstro Career Counselling Report is the most comprehensive report available on this topic.
Astrological remedies to get rid of your problems
AstroSage on MobileAll Mobile Apps
AstroSage TVSubscribe
- Horoscope 2024
- राशिफल 2024
- Calendar 2024
- Holidays 2024
- Chinese Horoscope 2024
- Shubh Muhurat 2024
- Career Horoscope 2024
- गुरु गोचर 2024
- Career Horoscope 2024
- Good Time To Buy A House In 2024
- Marriage Probabilities 2024
- राशि अनुसार वाहन ख़रीदने के शुभ योग 2024
- राशि अनुसार घर खरीदने के शुभ योग 2024
- वॉलपेपर 2024
- Astrology 2024