چاند گرہن 2024 (Chand Grahan)

چاند گرہن 2024 (Chand Grahan) کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے آسٹروسیج کے اس مخصوص مضمون کے سلسلہ میں ہم آپ کو بتائیں گے۔ کہ سال 2024 میں کل کتنے چاند گرہن واقع ہوں گے۔ اور اس میں ہرایک گرہن کس نوعیت کا ہوگا۔ یعنی کہ وہ مکمل چاند گرہن ہوگا یا آدھا چاند گرہن ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی ہم آپ کو یہ بھی بتائیں گے کہ کون سا گرہن کسی طبیعت کا ہوکر کس دن کس تاریخ اور کس وقت لگے گا۔ اور کہاں کہاں پر یہ نظرآئے گا۔ نیز آپ کو یہ بھی جاننے کا موقع ملے گا کہ چاند گرہن 2024 کی مذہبی و روحانی عظمت کیا ہے۔ اس کا سوتک کال کیا ہے۔ سوتک کال کے دوران کون کون سے احتیاطات برتنے چاہیے۔ حاملہ خواتین کو کیا احتیاطات برتنے چاہیے وغیرہ۔

تمام اہم ترین معلومات آپ کو اس مضمون کے تحت فراہم ہوں گی۔ لہذا ہم آپ کو یہی صلاح دیتے ہیں کہ آپ اس مضمون کو شروع سے لے کر پورا ضرور پڑھیں تاکہ آپ کو ہرباریکی سے باریکی جانکاری ضرور حاصل ہو۔ اس چاند گرہن 2024 کے مخصوص مضمون کو آسٹروسیج کے مشہورومعروف منجم ڈاکٹرمرگانک شرما نے تیار کیا ہے۔ خیر چلیے معلوم کرلیتے ہیں چاند گرہن 2024 (Chand Grahan) کے بارے میں تمام اہم ترین باتیں اور اس کا اثر۔

2024 میں بدلے گی آپ کی قسمت؟ ماہر نجومیوں سے کریں فون پر بات

چاند گرہن آسمان میں واقع ہونے والا ایک مخصوص واقعہ ہے۔ جو فطرتاً تو فلکیاتی واقعہ ہے۔ لیکن سبھی کے لیے قابل غور موضوع ہے۔ جب چاند گرہن ہوتا ہے تو سب اس کو دیکھنے کو بے تاب رہتے ہیں۔ اور اس کے بارے میں معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں، کیوں کہ دیکھنے کے لحاظ سے یہ بڑا ہی جاذب نظر اور حسین لگتا ہے تو اس کو دیکھنے کا انتظار کرتے رہتے ہیں۔ اور اس کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ اور کیوں کہ یہ سورج گرہن نہیں ہوتا تو اس میں ہمیں آنکھوں کی روشنی کو لے کر بھی کوئی مسئلہ نہیں ہوتا ہے۔ یہ دیکھنے میں اتنا خوبصورت ہولگتا ہے، کہ ہم اس کو الفاظوں میں بیان بھی نہیں کرسکتے ہیں۔ فی الحقیقت چاند گرہن کی شکل میں قدرت کا ایک عظیم شاہکار نظرآتا ہے۔ چاند گرہن کا بھی سورج گرہن کی طرح مذہبی و قدیمی اہمیت ہے۔ علم نجوم کے مطابق یہ گرہن بہت اہم حالات ہوتے ہیں۔

علم میں نجوم میں چاند کو بے حد اہمیت سے نوازہ گیا ہے۔ یہ ہماری زندگی میں کف پراکرتی کو مقرر کرتا ہے۔ اور ہمارے جسم میں آبی عنصر کی نمائندگی کرتا ہے۔ اور علم نجوم میں چاند کو ماں کا کارک کہا جاتا ہے۔ اور من کی رفتار سب سے زیادہ تیز ہوتی ہے۔ حالانکہ کئی دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ چاند گرہن کا نام سنتے ہی لوگ ڈر جاتے ہیں۔ اور ان کے دل میں طرح طرح کے منفی اور ڈراونے خیالات پیدا ہونے لگتے ہیں۔ کیوں کہ ہمارے دل میں طرح طرح کے گمان پیدا ہوتے ہیں کہ چاند گرہن نقصان دہ ہوگا۔ اور اس سے ہمیں نقصان ہوسکتا ہے۔ جب کی حقیقت کئی بار اس سے الگ بھی ہوتی ہے۔ اور ہمیں اس کے بارے میں جاننا چاہیے۔ اور اسی جانکاری کے پیش نظر ہم نے یہ مضمون آپ کے لیے تیار کیا ہے۔

اگرہم چاند گرہن 2024 (Chand Grahan 2024) کے بارے میں زیادہ جانکاری حاصل کرنا چاہتے ہیں تو علم نجوم میں چاند گرہن کو سازگار نہیں مانا گیا ہے۔ کیوں اس صورت حال میں سب سے زیادہ اثر دینے والا چاند متاثرہ حالت میں ہوجاتا ہے۔ اس سے ذہنی تناؤ، ذہنی کشکمش کا عالم پیدا ہوجاتا ہے۔ اور جس کسی کنڈلی میں چاند گرہن یوگ ہوتا ہے اس کو ذہنی طور سے ڈھہری آمدنی، بے چینی، تناؤ اور کشمکش وغیرہ حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حالانکہ ہرمسئلہ کا حل بھی ہے۔ اور یہی وجہ ہے کہ علم نجوم میں بھی عیب الکسوف القمر چندر گرہن دوش کے علاج بتائے گئے ہیں۔ جن کو اختیار کرنے سے منفی اثر سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ تو چلیے اب آگے بڑھتے ہیں اور سمجھ لیتے ہیں چاند گرہن دوش 2024 کے بارے میں تفصیل سے:

Click Here To Read In English: Lunar Eclipse 2024 (Link)

چاند گرہن کیا ہوتا ہے

جیسا کہ ہم سبھی کو معلوم ہے کہ زمین سورج کا اپنے مقررہ دائرہ میں چکر لگاتی ہے۔ اور کرہ ارض کا ذدلی سیارہ چاند چکر لگاتا ہے۔ یہ چکر جاری رہتا ہے۔ اور اس کے ساتھ ہی کرہ ارض اپنے مدار پر بھی محو گردش رہتی ہے۔ جس کی وجہ سے شب وروز کی حالت پیدا ہوتی ہے۔ جب زمین سورج کے اور چاند زمین کے چکر لگاتے لگاتے کسی ایک مخصوص حالت میں آجاتے ہیں کہ وہاں سے سورج زمین اور چاند ہی ایک ہی لائن میں آجاتے ہیں۔ اور اس صورت حال میں چاند پر پڑنے والی سورج کی روشنی کچھ وقت کے لیے زمین کے درمیان میں آجانے کی وجہ سے چاند پر نہیں پہنچ پاتی۔ تب زمین سے دیکھنے پر چاند پر اندھیرا جیسا محسوس ہوتا ہے۔ یعنی چاند کچھ کالا یا مدھم روشنی والا نظرآتا ہے۔ جس کو چاند گرہن کہتے ہیں۔ سال 2024 میں بھی یہ واقعہ رونما ہونے والا ہے۔ جس کو ہم چاند گرہن 2024 (Chand Grahan 2024) کے نام سے جانتے ہیں۔

برہت کنڈلی : جانیں گرہوں کا آپ کی زندگی پر اثر و علاج

چاند گرہن کے اقسام

اوپربیان کردہ باتوں سے آپ کو سمجھ میں آگیا کہ چاند گرہن کیا ہوتا ہے۔ اب ہم جانیں گے کہ چاند گرہن کتنے طرح کے ہوتے ہیں۔ جس طرح سورج کی روشنی زمین پرپڑتی ہے۔ اور زمین کے عکس میں چاند بے تاریک نظرآتا ہے تو کبھی کبھی حالات ایسے ہوتے ہیں کہ زمین کی چھایا پورے چاند کو ڈھانپ لیتی ہے۔ تو کبھی ایسی صورت حال بھی پیدا ہوتی ہے۔ کہ چاند کا باقی رہا حصہ بھی ڈھک جاتا ہے۔ اور چاند پوری طرح سے کالا نظرآتا ہے۔ اور اسی وجہ سے چاند کی حالت الگ الگ طرح کی ہوسکتی ہے۔ اگر برج قمری کے اقسام کی بات کریں تو یہ تقریباً تین طرح کے ہوسکتے ہیں۔ جو مختلف حالت میں آپ کو مختلف صورت میں نظرآتے ہیں۔ چلیے جانتے کہ یہ کتنے طرح کے ہوتے ہیں۔

کامل چاند گرہن (Total Lunar Eclipse)

جب ہم کامل چاند گرہن کی بات کررہے ہیں تو یہ صورت خاص کرقابل ذکرہے۔ جب زمین کے چھایا کے ذریعہ سورج کی روشنی کو چاند پر پہنچنے سے مکمل طور سے روک لیا جاتا ہے۔ تو ایسی صورت میں سورج کی روشنی سے کچھ وقت کے لیے بجھ کر چاند لال یا گلابی نظرآنے لگتا ہے۔ اور زمین سے دیکھنے پر تو چاند کے ڈھبے بھی صاف نظرآتے ہیں۔ اس صورت کو مکمل چاند گرہن یا پھر سوپر بلڈ مون (Super Blood Moon) کہتے ہیں۔ مکمل چاند گرہن کے دوران چاند کا پورا حصہ زمین کے چھایا سےڈھکے ہوا محسوس ہوتا ہے۔ بس یہی حالت کامل چاند گرہن کہلاتی ہے۔ کامل چاند گرہن کو کھگراس چاند گرہن بھی کہتے ہیں۔

جزوی چاند گرہن (Partial Lunar Eclipse)

اگر ہم جزوی چاند گرہن کی بات کریں تو یہ وہ حالت ہے کہ جب زمین کی چاند سے دوری زیادہ ہوتی ہے۔ تو ایسی صورت میں سورج کی روشنی زمین پر پڑتی ہے۔ لیکن زمین کی چھایہ کے ذریعہ چاند کی دور زیادہ ہونے کی وجہ سے مکمل چاند سے ڈھک نہیں پاتا ہے بلکہ زمین کی چھایا سے اس کا کچھ حصہ ہی ڈھکا ہوا نظرآتا ہے۔ جس کو جزوی چاند گرہن کہتے ہیں۔ اس حالت میں چاند کے کچھ حصے کو چھوڑ کر باقی جگہ پر سورج کی روشنی پڑتی ہے۔ جس کی وجہ سے یہ جزوی چاند گرہن کہلاتا ہے۔ یہ زیادہ وقت کے لیے نہیں رہتا ہے۔ جزوی چاند گرہن کو چنڈ گراس گرہن بھی کہہ سکتے ہیں۔

جب زمین چاند سے زیادہ دوری پرہوتی ہے۔ اور سورج کی روشنی چاند پر پہچنے سے پوری طرح سے نہیں رک پاتی بلکہ تھوڑا زمین کی چھایا سے رک جاتی ہے۔ اور تھوڑا نہیں رک پاتی تو اس حالت کو جزوی چاند گرہن کہتے ہیں۔ کیوں کہ اس میں چان پر زمین کی چھایا کچھ حصوں پر پڑتی ہے۔ اور باقی جگہ پر سورج کی روشنی نظرآتی ہے۔ جس کی وجہ سے یہ گرہن لمبے مدت کا بھی نہیں ہوتا ہے۔

نیم سایہ چاند گرہن((Penumbral Lunar Eclipse)

اوپر بیان کردہ چاند گرہن کی فطرت کے علاوہ ایک خاص فطرت کا چاند گرہن اور بھی نظرآتا ہے۔ جس کو خاص طور سے چاند گرہن نہیں مانا گیا ہے۔ کئی بار ایسی صورت حال ہوتی ہے کہ زمین کی باہری حصہ کی چھایہ ہی چاند پر پڑتی ہے۔ جس سے چاند کی سطح دھندلی اور درمیانی سی لگنے لگتی ہے۔ اس میں چاند کے کسی حصہ پر بھی چھایہ نہیں پڑ رہا ہوتا ہے۔ اور کالا نہیں ہوتا ہے۔ صرف اس کا سایہ ہی ڈم لگتا ہے۔ اس صورت کو ہم نیم سایہ چاند گرہن کہتے ہیں۔ چونکہ اس طرح کے چاند گرہن میں چاند کا کوئی بھی حصہ چھپا نہیں ہوتا اس لیے اس کو چاند گرہن کے زمرے میں شامل نہیں کیا جاتا ہے۔ اور اس کو چاند گرہن کی تشبیہ نہیں دی جاتی ہے۔ فلکیاتی اعتبار سے یہ ایک گرہن جیسا واقعہ مانا جا سکتا ہے لیکن اس کی کوئی بھی مذہبی و روحانی اہمیت نہیں ہے۔ کیوں کہ جب چاند چھپا نہیں ہے تو اس پر گرہن کیسا پڑا، اور یہی وجہ ہے کہ اس طرح کے گرہن کے دوران سبھی طرح کے مذہبی اور روحانی سرگرمیاں حسب معمول انجام دیے جاسکتی ہیں۔

چاند گرہن 2024 (Chand Grahan) کا سوتک کال

ابھی ہم نے جانا کہ چاند گرہن کیا ہوتا ہے۔ اور چاند گرہن کتنے طرح کے ہوتے ہیں۔ اب ایک خاص بات جو آپ نے بہت سے لوگوں سے سنی ہوگی کہ چاند گرہن کا سوتک کال لگ گیا ہے۔ تو فی الحقیقت وہ سوتک کال کیا ہے۔ اس کی بابت تذکرہ کرتے ہیں۔ ویدک کال میں سناتن دھرم کی حالت رہی ہے اور اس کے مطابق چاند گرہن کا سوتک کال ہے جو ہمیں معلوم پڑتا ہے۔ ہرایک گرہن سے پہلے کچھ خاص ایسا دور ہوتا ہے۔ جس کے دوران کوئی بھی مبارک کا م نہیں کرنا چاہیے۔ چاند گرہن کے معاملہ میں چاند گرہن شروع ہونے سے قبل تقریباً تین پہر پہلے کا وقت ہوتا ہے۔ یعنی کہ جب چاند گرہن شروع ہونے والا ہوتا ہے۔ تو لگ بھگ نو گھنٹے پہلے سے اس کا سوتک کال شروع ہوتا ہے۔ اور اس کے سوتک کال کی شروعات چندر گرہن کے موکش یعنی کہ چاند گرہن کے ختم ہوجانے کے ساتھ ہی ہوجاتی ہے۔ اس سوتک کے دوران کسی بھی طرح کا مبارک کام نہیں کیا جاتا ہے۔ کیوں کہ اگرآپ اس دوران کوئی مبارک کام کرتے ہیں،جیسا کہ مانا جاتا ہے، اس کے پھل بخشنے کی حالت سماپت ہوجاتی ہے۔ اس لیے مورتی پوجا، مورتی سپرش کرنا، شبھ کام جسیے کی شادی، منڈن ودوسرے کوئی بھی کام گرہ پریویش یعنی گھر میں داخلہ، سوتک کال کے دوران نہیں کیے جاتے ہیں۔

2024 میں چاند گرہن کب ہے؟

ابھی تک ہم یہ سمجھ پائے ہیں کہ چاند گرہن کیا ہوتا ہے۔ و کتنے طرح کا ہوتا ہے۔ اس کا سوتک کال کیا ہوتا ہے وغیرہ یہ تمام معلومات ہم حاصل کرچکے ہیں۔ اب آگے بڑھتے ہیں اور جانتے ہیں، کہ چاند گرہن 2024 (Chand Grahan 2024) کب لگے گا۔ کس تاریخ، کس دن ، کتنے بجے سے کتنے بجے تک ہوگا۔ اور کہاں پر نظرآئے گا۔ یہ سب کچھ جاننا ہے اور یہ بھی جاننا ہے کہ سال 2024 میں کل ملاکرکل ملاکر کتنے گرہن لگنے ہیں۔ تقریباً ہرسال ہی چاند گرہن ہوتے ہیں۔ حالانکہ ان کا دورانیہ اور ان کی تعداد میں فرق آسکتا ہے۔ چاند گرہن کو فلکیاتی واقعات کی اہمیت حاصل ہے۔ اور سال 2024 کے بارے میں بات کریں تو ہم جانیں گے کہ کل ملاکر خاص طور سے ایک ہی چاند گرہن، اس سال نظرآنے والا ہے۔ یعنی کہ سال 2024 میں اصل طور سے صرف ایک ہی چاند گرہن 2024 (Chand Grahan 2024) واقع ہوگا۔ جو کہ اصل چاند گرہن ہوگا۔ اس کے علاوہ ایک نیم سایہ چاند گرہن بھی سائز لینے والا ہے۔ جس کو ہم گرہن نہیں مانتے ہیں لیکن پھر بھی آپ کے آرام اور جانکاری کے لیے اس کے بارے میں بھی ہم آپ کو یہاں روشناش کرا رہے ہیں۔

  • سال 2024 کا پہلا اور مخصوص چاند گرہن 2024 (Chand Grahan 2024) بدھ وار، 18 ستمبر، 2024 کو ہوگا۔
  • سال کا دوسرا چاند گرہن ایک نیم سایہ چاند گرہن ہوگا۔ جس کو چاند گرہن سے منسوب نہیں کیا جاتا ہے۔ پھر بھی ہم آپ کی معلومات کے لیے بتا رہے ہیں کہ پیر 25 مارچ 2024 کو لگے گا۔

یہاں پر قابل ذکرہ ہے کہ چاند گرہن 2024 (Chand Grahan 2024) ہندوستان میں تقریباً نظرنہیں آئے گا۔ اس لیے بھارت میں اس گرہن کا سوتک کال بھی نہیں لگے گا۔ کیوں کہ جہاں پر گرہن نظرآتا ہے۔ وہ اس کا سوتک کال پربھاوی مانا جاتا ہے۔ نیم سایہ دار گرہن کا سوتک کال مانیہ نہیں ہوگا۔ کیوں کہ اس کو گرہن تصور نہیں کیا جاتا ہے۔ چلیے تفصیل سے جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ سال 2024 میں اصل چاند گرہن کا کیا وقت ہوگا اور وہ کہاں کہاں نظرآئے گا۔

چاند گرہن 2024- کھنڈگراس چندرگرہن
تاریخ دن و تاریخ چاند گرہن شروع ہونے کا وقت (بھارتی سٹینڈیڈ ٹائم کے مطابق) چاند گرہن سماپت ہونے کا وقت کہاں نظرآئے گا
بھادرپد ماس شکل پکش پورنیما

بدھ وار

18 ستمبر، 2024

صبح: 7:43 بج بجے سے

صبح

8:46 بجے سے

جنوبی امریکا، مغربی امریکا، اور مغربی یوروپ،

( بھارت میں جب یہ کھنڈگراس چند گرہن شروع ہوگا اس دوران چاند مکمل طور سے ڈوب چکا ہوگا۔ لہذا اس صورت میں بھارت میں یہ نظرنہیں آئے گا۔ صرف نیم سایہ شروع ہوتے ہوئے مغربی ہند و جنوبی ہند کے شہروں میں چاند غروب ہوگا۔ لہذا چاند کچھ وقت کے لیے چاند کی چاندنی میں دھندھلاپن آسکتا ہے۔ اس طرح یہ ہندوستان میں نیم سایہ کے طور پر بھی جزوی طور سے دکھائی دینے کی وجہ سے یہ گرہن کے زمرے میں شامل نہیں ہے۔

نوٹ: بالا ٹیبل میں مذکور چاند گرہن کا وقت بھارتی وقت کے مطابق دیا گیا ہے۔ اگر چاند گرہن 2024 (Chand Grahan 2024) کی بات کریں تو یہ چاند گرہن تقریباً نظرنہیں آئے گا، کیوں کہ جب یہ بھارت میں کھنڈگراس چاند گرہن شروع ہوگا تب تک پورے ہندوستان میں چاند غروبی حالت میں رہے گا۔ صرف نیم سایہ شروع ہوتے وقت شمالی مغربی بھارت اور شمالی جنوبی شہروں میں چاند غروب ہوگا۔ جس کی وجہ سے کچھ وقت کے لیے چاند کی چاندنی دھندھلی دکھائی دے گی۔ اس طرح یہ ہندستان میں نیم سایہ کے طور پر مانا جائے گا۔ جبکہ یہ گرہن کے زمرے میں شامل نہیں ہے۔ تو اس کا کوئی اثر بھی رونما نہیں ہوگا۔

کھنڈگراس چاند گرہن 2024 (Chand Grahan 2024)

  • سال 2024 کا خاص چاند گرہن 2024 ایک کھنڈ گراس چاند گرہن ہوگا۔
  • کھنڈ گراس ہونے کی وجہ سے جزوی چاند گرہن بھی کہا جاتا ہے۔
  • ہندو پنچانگ کے مطابق یہ کھنڈ گراس چاند گرہن بھادرپد ماس کے شکل پکش کی پورنیما تیتھی کو واقع ہوگا۔
  • یہ کھنڈ گراس چندر گرہن 18 ستمبر 2024 کو لاگو ہوگا۔
  • بھارتی سٹینڈرڈ وقت کے مطابق یہ چاند گرہن صبح 7:43 سے شروع ہوگا۔ اور صبح 8:46 منٹ تک چلے گا۔
  • بھادرپد ماہ میں لگنے والا کھنڈرگراس چاند گرہن 2024 (Chand Grahan 2024) برج حوت کے ماتحت پوروا بھادر پدر نکشتر میں لگے گا۔ جس کی وجہ سے چاول وغیرہ کی فصل خراب ہوسکتی ہے۔ بارش ترتیب وار نہیں ہوگی۔ دھان کی فصل خراب ہوسکتی ہے۔ لیکن اس کے باوجود زراعت کاری خوش کن رہے گی۔ دودھ و پھلوں کی پیداوار میں کمی آسکتی ہے۔ اس کے علاوہ چاول جوار سفید دھن،چاندی کی تیر، شریت دھاتو، چنا، تل، کپاس، روئی، پیتل، سونا وغیرہ چیزیں مہنگی ہوسکتی ہیں۔
  • مجیٹھ، سونا، تانبا، گھی، چاندی، تیل، گنا کھنڈ، باجرا، جوار، چنا، موٹھ، دھان، کپاس، لونگ، افیم، کپڑا، سپاری، اور لال رنگ کے کپڑوں کے سٹاک سے بہت زیادہ فائدہ ملے گا۔
  • اس کھنڈ گراس چاند گرہن کے اثر سے عورتوں میں حمل ٹھہرنے کے حوالہ سے مسائل اور حمل گرنے کے واقعات میں زیادتی رہے گی۔
  • آنکھوں سے متعلق بیماریاں اور اتی سار امراض کی وباء بڑھ سکتی ہے۔
  • کوئی بھی چاند گرہن صرف نامبارک نتیجہ ہی نہیں دیتا ہے، بلکہ اس کے اچھے نتائج بھی ہوتے ہیں۔ اسی طرح چاند گرہن 2024 کی وجہ سے معاشی طور سے ترقی کا وقت ہوسکتا ہے۔ اور عوام کے درمیان ڈر و بیماروں کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔
  • جس کی وجہ سے سرکاری میدان کے اداروں کی ترقی ہوگی۔ اور ترقی مسلسل قائم رہے گی۔
  • یہ چاند گرہن 2024 کھنڈ گراس کے تقریباً 1 گھنٹہ 3 منٹ تک رہے گا۔
  • اس کھنڈ گراس چاند گرہن 2024 نیم سایہ کی مدت تقریباً 4 گھنٹہ 6 گھنٹہ کے آس پاس ہوگی۔
  • اس گرہن کا سوتک کال گرہن شروع ہونے کے وقت یعنی کی صبح 7:43 بجے سے تقریباً نو گھنٹہ پہلے شروع ہوگا۔ اور چند گرہن کے موکش کال یعنی کی صبح 8:46 بجے تک رہے گا۔
  • بھارت میں یہ چاند گرہن نظرنہیں آئے گا۔ ایسا اس لیے ہوگا کیوں جب یہ کھنڈ گراس شروع ہونے والا ہوگا تب تک تقریباً پورے بھارت میں چاند ڈوب چکا ہوگا۔ حالانکہ اس گرہن کی نیم سایہ شروع ہوتے وقت شمالی مغربی ہند اور شمالی جنوبی شہروں میں چاند ڈوب رہا ہوگا۔ اس لیے کچھ وقت کے لیے ان علاقوں میں چاند کی روشنی میں دھندھلاپن آسکتا ہے۔ اوراس طریقہ سے یہ بھارت کے کچھ علاقوں میں جزوی نیم سایہ کی شکل میں نمودار ہوگا۔ لہذا اس کو گرہن نہیں مانا جا سکتا ہے۔
  • اگراس کی نظر آنے کی بات کریں تو جنوبی امریکہ، مغربی افریقہ اور مغربی یوروپ میں اصل طور سے یہ گرہن نظرآئے گا۔ اس کے علاوہ افریقہ، پسیفیک، اٹلانٹک، بحرہند، آرٹیکا اور انٹارٹیکا میں بھی نظرآئے گا۔ پاکستان کے کراچی شہر میں بھی یہ دکھائی دے سکتا ہے۔
  • چاند گرہن 2024 برج حوت اور پوروا بھادرپد نکشتر کے ماتحت لگے گا۔ اس لیے برج حوت اور پوروا بھادرپد نکشتر میں جنم لینے والے اور ان سے متعلق بروج کے لیے یہ گرہن خاص طور سے اثرکن ثابت ہوسکتا ہے۔
  • اس کو اگر نجومی نظریہ سے دیکھیں تو جب یہ چاند گرہن لگے گا۔ اس دوران سورج، کیتو، اور زہرہ کے اجماع میں ہوں گے۔ تو وہیں چاند اور راہو کا میل ہوگا۔ چاند سے بارہویں گھر میں وکری زحل برج دلو میں ہوں گے۔ اور چاند سے چھٹے گھر میں عطارد اپنی غروبی حالت میں نظرآئیں گے۔ اس کے علاوہ چاند سے تیسرے گھر میں مشتری اور چوتھے گھر میں مریخ موجود ہوں گے۔
  • اس طرح اگر چاند گرہن کی بات کی جائے تو ذہنی طور سے خاص طور سے اثر ڈالنے والا وقت ہوگا۔ اس چاند گرہن سے متاثر ممالک کے درمیان آپ سی مقابلہ اور ذہنی تناؤ اس حدتک بڑھ سکتی ہے کہ اس وجہ سے وہ ایک دوسرے برا بتانے میں لگ سکتے ہیں۔ اور ان کے لیے ایک دوسرے کے من میں ڈر کا احساس بھی بڑھے گا۔ جس سے دنیا میں عدم سکون کی حالت پیدا ہوسکتی ہے۔
  • جو لوگ برج حوت اور پوروا بھادرپد نکشتر میں پیدا ہوئے ہیں۔ اور ایسے علاقوں میں رہتے ہیں۔ جہاں خاص طور سے چاند گرہن ہوگا۔ ان کو خاص طور سے توجہ دینی چاہیے۔ کیوں کہ اس گرہن کے اثر سے ان کی ذہنی حالت کچھ وقت کے لیے متاثر ہوسکتی ہے۔ ذہنی صحت پر اثر پڑ سکتا ہے۔ اور ان کی نجی زندگی متاثر ہوسکتی ہے۔
  • چاند گرہن 2024 (Chand Grahan 2024) کے مطابق، ہم نے آگے اس گرہن کے خراب اثرات سے بچنے کے کچھ خاص علاج بتائے ہیں، جن کو کرنے سے آپ کو بہت زیادہ فائدہ مل سکتا ہے۔ اور گرہن کے غلط اثر سے بچنے میں اور بڑے سے بڑے مسئلہ سے باہر نکلنےمیں آپ کو آسانی ہوسکتی ہے۔ آپ ان تدابیر کو اختیار کرکے اپنی زندگی میں فکر سے نجات حاصل کرسکتے ہیں اور کامیابی سے سرخرو ہوسکتے ہیں۔

چاند گرہن 2024 کا مخصوص زائچہ

اگر ہم اوپربیان کردہ کھنڈ گراس گرہن کی بات کریں اور اس کا مختلف بروج پر اثر دیکھا جائے تو حمل، جوزا، سرطان، سنبلہ ، میزان، عقرب، دلو، حوت کے حاملین کے لیے اس گرہن کا کچھ نہ کچھ اثرضرور رہے گا۔ جبکہ باقی بروج ثور، اسد، قوس، اور جدی کے لوگوں کے لیے مبارک نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔ برج حمل والوں کو مالی نقصان کے ملاپ بنیں گے۔ تو برج جوزا والوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ برج سرطان والوں کی ذہنی بے چینی بڑھے گی۔ برج سنبلہ والوں کو شادی شدہ زندگی میں مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ جبکہ برج میزان والے کسی بیماری کی چپیٹ میں آسکتے ہیں۔ چاند گرہن 2024 (Chand Grahan 2024) کے مطابق برج عقرب کے لوگوں کو خود اعتمادی سے سمجھوتا کرنا پڑسکتا ہے۔ برج حوت کے لوگوں کو جسمانی تکلیف ہوسکتی ہیں۔ اور ذہنی تناؤ بڑھے گا۔ اس کے برعکس برج ثور کے لوگوں کو مالی فائدہ ہونے کے ملاپ بنیں گے۔ برج اسد کے لوگوں کو سکھ حاصل ہوگا۔ برج قوس والوں کو کاموں میں کامیابی حاصل ہوگی۔ اور برج جدی والوں کو مالی فائدہ ہونے کے ملاپ بنیں گے۔

نیم سایہ چاند گرہن 2024
تاریخ دن و تاریخ چاند گرہن شروعاتی وقت چاند گرہن ختم وقت کہاں نظرآئے گا
فالگن ماس شکل پکش پورنیما

پیر 25 مارچ

10:23 بجے

صبح

10:23 بجے تک

دوپہر بعد

15:05 بجے تک

آئیرلینڈ، انگلینڈ، سپین، پرتگال، اٹلی، جرمنی، فرانس، ہالینڈ، بیلجیم، جنوبی ناروے، سویزرلینڈ، شمالی و جنوبی، امریکا، جاپان، روس کا پوربی علاقہ، مغربی آسٹریلیا کو چھوڑ کر باقی آسٹریلیا اور زیادہ تر افریقہ

(بھارت میں نظر نہیں آئے گا)

نوٹ: چاند گرہن 2024 (Chand Grahan 2024) اوپر بیان کردہ ٹیبل میں دیا گیا وقت بھارتی وقت کے مطابق ہے۔ جیسا کہ ہم نے پہلے بھی بتایا ہے، یہ ایک نیم سایہ چاند گرہن ہوگا۔ جسے گرہن سے تشبیہ نہیں دی گئی ہے۔ اسی وجہ سے اس کا نا توکوئی سوتک کال متاثر ہوگا اور ناہی کوئی مذہبی اثر ہوگا۔ آپ اپنے تمام کاموں کو اچھی طرح سے پورا کرسکتے ہیں، ویسے بھی یہ نیم سایہ چاند گرہن بھارت میں نظر نہیں آئے گا۔ لہذا آپ سبھی لوگ مبارک کام حسب معمول کرسکتے ہیں۔

نیم سایہ چاند گرہن 2024 (Chand Grahan 2024)

  • مذکورہ بیان کردہ چاند گرہن کے علاوہ ایک دوسرا نیم سایہ چاند گرہن بھی 2024 میں لگے گا۔
  • ہند پنچانگ کے مطابق یہ چاند گرہن فالگن ماس کے شکل پکش کی پورنیما کو لگے گا۔
  • یہ نیم سایہ چاند گرہن دن پیر، تاریخ 25 مارچ 2024 کو لگے گا۔
  • یہ چاند گرہن صبح 10:23 بجے سے دوپہر 15:02 بجے تک رہے گا۔
  • آئیرلینڈ، انگلینڈ، سپین، پرتگال، اٹلی، جرمنی، فرانس، ہالینڈ، بیلجیم، جنوبی ناروے، سویزرلینڈ، شمالی و جنوبی، امریکا، جاپان، روس کا پوربی علاقہ، مغربی آسٹریلیا کو چھوڑ کر باقی آسٹریلیا اور زیادہ تر افریقہ میں نظرآئے گا۔
  • ویدک علم نجوم کے مطابق یہ چاند گرہن سنبلہ برج اور اترا فالگنی نکشترا میں لگے گا۔
  • حقیقت میں چاند کے نہ چھپنے کی وجہ سے نیم سایہ چاند گرہن کا درجہ نہیں ہے۔ لہذا اس کا کوئی سوتک کال بھی نہیں ہوگا۔ لہذا آپ اس گرہن کال میں اپنے تمام کام آسانی سے کرسکتے ہیں۔

چاند گرہن کے دوران کیے جانے والے یہ خاص علاج دلائیں گے آپ کو ہر مسئلہ سے نجات

  • گرہن وقت کی کچھ مدت میں یعنی کہ گرہن کے سپرش مدت میں یا شروع ہونے سے لے کر گرہن کی سماپتی تک آپ کو مخلص ہوکر رب کی پوجا ارچنا اور عبادت کرنی چاہیے۔ ان کو پاک من سے یاد کرتے رہیں۔
  • چاند گرہن کے سوتک کال کے دوران آپ کو چاند گرہن کے درمیان بیج منتر کا جاپ کرنا بہت زیادہ فائدہ مند ہوگا۔ کیوں کہ ہرشخص کے لیے چاند کا سازگار ہونا ضروری ہے۔
  • چاند گرہن 2024 کے دوران راہو اور کیتو کا اثر بڑھنے سے ان سے متعلق منتروں کا جاپ کرنا چاہیے۔ یا پھران سے متعلق چیزوں کو دان کرنا چاہیے۔
  • چاند گرہن 2024 (Chand Grahan 2024) کے دوران آپ من ہی من میں جتنا دان کرسکتے ہیں اتنے دان کی ٹھان لیں۔ اور چاند گرہن ختم ہونے کے ساتھ ہی دان دینے جانے والی چیزوں کو ضرور دان کریں۔
  • چاند گرہن سماپت ہونے کے بعد ہی نہائیں۔ اور اس کے بعد بھگوان کی مورتیوں کو گنگا جل وغیرہ سے شدھ کریں۔
  • آپ کو پورے گھر میں چاند گرہن کے سماپت ہونے کے بعد گنگا جل کا چھڑکاؤ کرنا چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی آپ گو موتر کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
  • چاند گرہن 2024 کے دوران بھگوان جی کے مہامترانجیا منتر کا جاپ کرنا ان لوگوں کے لیے بہت لابھ دائک ثابت ہوسکتا ہے۔ جو کسی بیماری کی چپیٹ میں ہیں۔
  • اگرآپ کسی گرہ کی وجہ سے کوئی پریشانی سے گزررہے ہیں تو چاند گرہن 2024 کے دوران آپ اس گرہ کے منتر کا جاپ کر سکتے ہیں۔
  • بہت زیادہ وپپدا گرست ہونے پر آپ کو چندر گرہن کی اودھی میں ہنومان چالیسا جی کے منتر کا جاپ کرنا چاہیے۔
  • چاند گرہن کے موکش کال کے بعد خاص طور سے کل ویسٹن کالے تل سابو تھوڑا آنٹا دال چینی سفید وسترا آدی کا دان ضرور کرنا چاہیے۔
  • گرہن کے بعد آپ صاف ندی میں بھی نہا سکتے ہیں۔
  • چاند گرہن کے سوکت کال سے لے کر گرہن کی سماپتی تک گربھ وتی مہیلاؤں کو کچھ بھی کاٹنے سلنے یا بنانے سے پرہیز کرنا چاہیے اور اپنے ادر پر گیرو سے سواستیک کا چنھ لگا نا چاہیے۔
  • آپ کے لیے اور بہتر ہوگا اگر آپ اپنے سر پر چنی یا ساڑی کا پللا اوڑھ لیں اور اس پر بھی گیرو سے سوابھاوک یا اوم چنھ بھی بنا سکتی ہیں۔
  • گرہن کال کے دوران کھانے پینے کی چیزیں اشدھ ہوجاتی ہیں۔ اس لیے گرہن کا سوتک لگنے سے پہلے ہی تلسی پتر اتھوا کوشی سبھی پے پدارتھوں، ویشیش روپ سے دودھ، دہی، آدی میں رکھ دینا چاہیے۔

چاند گرہن کے دوران بھول کر بھی نہ کریں یہ کام

  • چاند گرہن 2024 (Chand Grahan 2024) کا سوتک کال اشودھ وقت ہوتا ہے۔ اور اس دوران کوئی بھی شبھ کام نہیں کرنا چاہیے۔ اس لیے آپ کوئی بھی نیا کام اگر شروع کرنا چاہیے تو اس وقت ناہی کریں۔
  • گرہن کے سوتک کال سے لے کر گرہن کے موکش تک چلنے والے سوتک کا دھیان رکھتے ہوئے اس دوران بھوجن بنانے اور بھوجن کھانے سے بچنا چاہیے۔ اگرآپ بیمار ہیں۔ یا چھوٹے بالک ہیں تو کیول گرہن کی اودھی کو چھوڑ کر اپنا بھوجن کرسکتے ہیں۔
  • چاند گرہن کے دوران کسی بھی طرح کے جسمانی رشتے نہیں بنانے چاہیے۔
  • چاند گرہن کی اودھی میں اور سوتک کے دوران نا تو کسی مندر میں پرویش کریں۔ اور ناہی کسی دیوی دیوتا کی مورتی کا سپرش کریں۔
  • گرہن کال کی اودھی میں کاٹنا، سلنا، بننا، آدھی گتی ودھیوں سے بچنا چاہیے۔ اور کینچی چاقو، سوئی، تلوار، ہتھیاروں آدی کا پریوگ کرنے سے بچنا چاہیے۔
  • گرہن کے آشوبھ پربھاؤ سے بچنے کے لیے اس دوران سونا نہیں چاہیے۔

چاند گرہن 2024 (Chand Grahan 2024) کے دوران ان منتروں کے جاپ سے ملے گی سفلتا

تمومیے مہابھیم سوم سوریہ ویمردن۔

Astrological services for accurate answers and better feature

33% off

Dhruv Astro Software - 1 Year

'Dhruv Astro Software' brings you the most advanced astrology software features, delivered from Cloud.

Brihat Horoscope
What will you get in 250+ pages Colored Brihat Horoscope.
Finance
Are money matters a reason for the dark-circles under your eyes?
Ask A Question
Is there any question or problem lingering.
Career / Job
Worried about your career? don't know what is.
AstroSage Year Book
AstroSage Yearbook is a channel to fulfill your dreams and destiny.
Career Counselling
The CogniAstro Career Counselling Report is the most comprehensive report available on this topic.

Astrological remedies to get rid of your problems

Red Coral / Moonga
(3 Carat)

Ward off evil spirits and strengthen Mars.

Gemstones
Buy Genuine Gemstones at Best Prices.
Yantras
Energised Yantras for You.
Rudraksha
Original Rudraksha to Bless Your Way.
Feng Shui
Bring Good Luck to your Place with Feng Shui.
Mala
Praise the Lord with Divine Energies of Mala.
Jadi (Tree Roots)
Keep Your Place Holy with Jadi.

Buy Brihat Horoscope

250+ pages @ Rs. 599/-

Brihat Horoscope

AstroSage on MobileAll Mobile Apps

Buy Gemstones

Best quality gemstones with assurance of AstroSage.com

Buy Yantras

Take advantage of Yantra with assurance of AstroSage.com

Buy Feng Shui

Bring Good Luck to your Place with Feng Shui.from AstroSage.com

Buy Rudraksh

Best quality Rudraksh with assurance of AstroSage.com
Call NowTalk to
Astrologer
Chat NowChat with
Astrologer