جنوری 2024

نئے سال یعنی سال 2024 کی شروعات کے ساتھ ہی جنوری کا آغاز ہوجائے گا۔ جو سال کا پہلا مہینہ ہوتا ہے۔ نئے سال کے ساتھ ساتھ اس مہینے بھی ہم سب کی کئی امیدیں جڑی ہیں۔ ہرشخص کی یہی تمنا ہوتی ہے کہ نیا سال اس کی زندگی میں خوشیاں خوشحالی لے کرآئے۔ گھر وخاندان میں امن کا ماحول چھایا رہے۔ مال کی کمی نہ ہو۔ ہر مذہب والے نئے سال کی شروعات اپنے طریقہ سے کرتے ہیں۔ جیسے ہندو دھرم کو ماننے والا نئے سال یا پہلی جنوری کو مندر جاتے ہیں، پوجا پاٹھ کرتا ہے۔ جس کا مقصد زندگی میں خوشیوں کی شمع روشن کرنا ہوتا ہے۔

آئندہ کسی بھی مشکل کے حل کے لیے ماہرنجومیوں سے کریں فون پر بات

اس صورت حال میں آپ کے دل میں بہت سے سوال اٹھ رہے ہوں گے۔ کیا جنوری میں من پسند نوکری ملے گی؟ کیا محبوب سے شادی کا خواب پورا ہوگا؟ بزنس میں ترقی ہوگی یا منافع ہوگا؟ کیا گھر میں خوشحالی قائم رہے گی؟ ان تمام سوالوں کا جواب آپ کو ہمارے جنوری 2024 کی پہلی جھلک حوالے سے حاصل ہوگا۔ جن کا اس بلاگ میں احاطہ کیا گیا ہے۔

صرف اتنا ہی نہیں آسٹروسیج کا یہ خاص مضمون آپ کے دل میں دروپیش تمام سوالوں کے جواب دینے کے ساتھ ساتھ جنوری مہینے کی جھلک بھی دکھائے گا۔ اس بلاگ کے ذریعہ سے ہم جنوری 2024 کے تہوار، گرہن، گردش اور اس مہینے میں پیدا ہونے والے لوگوں کی شخصیتوں کے بارے میں جانیں گے۔ آئیے آگے بڑھتے ہیں اور تفصیل سے جانتے ہیں جنوری 2024 کے بارے میں۔

کیوں ہے خاص جنوری 2024 کا یہ بلاگ؟

آسٹروسیج کا یہ مضمون 2024 کئی معنوں میں بہت زیادہ خاص ہے۔ کیوں کہ اس میں ہم آپ کو نہ صرف جنوری میں دوروپیش تہواروں، گرہن و گردش کے بارے میں معلومات دیں گے۔ بلکہ یہ بھی بتائیں گے کہ کون سی باتیں جنوری 2024 کو سب سے خاص بناتی ہیں۔

  • جنوری میں پیدا ہونے والے لوگوں کی شخصیت سے جڑے کچھ دلچسپ باتوں سے بھی آپ کو آگاہ کریں گے۔
  • کب کب ہے اس مہینے میں بینک میں ہالی ڈے؟
  • کب اور کون سا سیارہ کرنے جارہا ہے جنوری 2024 میں گردش؟ اور کیا نئے سال کے پہلے مہینہ میں بھی لگے گا کوئی گرہن؟ اس بابت معلومات بھی آپ کو فراہم ہوگی۔
  • اس کے علاوہ جنوری 2024 زائچہ کے تمام 12 بروج کے لوگوں کے لیے کیسا رہے گا؟ حاملین کی زندگی میں آئیں گے کچھ بدلاؤ؟ اس کا جواب بھی آپ کو اس بلاگ میں ملے گا۔

تو چلیے بغیر دیر کئے اب ہم نظرڈالتے ہیں جنوری 2024 کے پنچانگ کے بارے میں

جنوری 2024 کا آغاز مگھا سیارے کے حساب سے کرشن پکش کی پنچمی تاریخ کے تحت 01 جنوری 2024 کو ہوگا۔ اوریہ 31 جنوری کو ہست نکشتر کے تحت کرشن پکش کی چھٹی تاریخ کو ہوگا۔ پنچانگ کے بعد ہم سب سے پہلے روبرو کرائیں گے جنوری 2024 میں منائے جانے والے برب و تہوار

یہاں بھی پڑھیں۔ زائچہ 2024

برہت کنڈلی میں پوشیدہ ہے، آپ کی زندگی کا سارا راز جانیں سیاروں کی گردش کا پورا حساب کتاب

جنوری 2024 کے ورت اور تہواروں کی حالات

ہندو دھرم میں تہواروں اور ورتوں کو مخصوص درجہ حاصل ہے۔ سال 2023 کی طرح ہی سال 2024 کا پہلا مہینہ جنوری بھی ورت اور تہواروں سے بھرا رہے گا۔ جنوری میں لوہڑی، مکر سنکرانتی، اور پونگل جیسے کئی تہوار آئیں گے۔ چلیے جانتے ہیں ورت اور تہوار کب کب منائے جاتے ہیں۔

تاریخ برپ
70 جنوری 2024 اتوار سفلا اکادشی
9 جنوری 2024، منگل وار ماسک شیوراتری، پردوش ورت (کرشن)
11 جنوری 2024، گرووار پوش آماوسیا
15 جنوری 2024، سوموار پونگل، اوترائن، مکرسنکرانتی
21 جنوری 2024، اتوار پوش پتردا اکادشی
23 جنوری 2024، منگل وار پردوش ورت (شکل)
25 جنوری 2024 (سوموار) سنکشٹھی چترتھی

جنوری 2024 میں دروپیش ورت اور تہواروں کی دھارمک اہمیت

سفلا اکادشی ( 7 جنوری 2024، رووار): ہندو پنچانگ کے مطابق، پوش مہینے میں آنے والی کرشن پکش کی اکادشی کو سفلا اکادشی کہتے ہیں۔ یہ اکادشی جگت کے پالنہار بھگوان وشنو کو سمرپت ہوتی ہے۔ سفلا اکادشی میں سفلا کا مطلب کامیابی سے ہے۔ لہذا اس کادشی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ سفلا ایکادشی کا ورت کرنے سے تمام کاموں میں کامیابی ملتی ہے۔

ماسک شیوراتری ( 9 جنوری 2024 منگل وار): سناتن دھرم میں ماسک شیو راتری کا ورت بھگوان شیو کی کرپا حاصل کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔ پنچانگ کے مطابق، مہینہ وار شیو راتری کا ورت ہرایک مہینہ کرشن پکش کی چتودرشی کو کرنے کا ودھان ہے۔ اس ورت کے تعلق سے کہا جاتا ہے کہ ماسک شیوراتری کا مہتو کرنے سے انسان کو مشکل سے مشکل پریشانی سے نجات مل جاتی ہے۔ اور عقیدمند کی تمام تمنائیں پوری ہوجاتی ہیں۔

پردوش ورت (کرشن) (09 جنوری 2024، منگل وار): ہندو دھرم میں پردوش ورت کو اہم ترین مقام حاصل ہے۔ اور اس دن بھگوان شیو جی کی پوجا کی جاتی ہے۔ ہندو پنچانگ کے مطابق، ہرمہینہ کے کرنش اور شکل پکش تیرودشی تاریخ کو پردوش ورت کیا جاتا ہے۔ یہ ورتی ماتا پارورتی اور بھگوان شیو کو سمرپت ہوتا ہے۔ پورانک گرنتھوں کے مطابق، پردوش ورت کو کرنے سے بھکت کو لمبی عمر اور اچھی صحت کی دعا حاصل ہوسکتی ہے۔

پوش اماوسیا (11 جنوری 2024، گرووار): پوش مہینہ کو دھارمک اور روحانی نظریہ سے شریٹ مانا جاتا ہے۔ پنچانگ کے مطابق، ہر سال موش ماہ کی کرشن پکش کی اماوسیا کو پوش اماوسیا کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ہندو دھرم میں اماوسیا تاریخ کو خاص مانا گیا ہے۔ کیوں کہ یہ دن پتروں کی شانتی، ترپن اور شرادھ کرم کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔ پوش اماوسیا کے دن ورت کرنے سے پتر دوش اور کال سرپ دوش سے نجات حاصل ہوتی ہے۔

پونگل (15 جنوری 2024، سوموار): پونگل تمل ناڈو کا خاص پرو ہے جس کو بہت بڑے پیمانے پر منایا جاتا ہے۔ یہ پرو مسلسل چار دنوں تک جاری رہتا ہے۔ اور تمل ناڈو میں پونگل کا شبھارامبھ ہوتا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ یہ دن دیوراج اندر کو سمرپت ہوتا ہے۔ اور اس دن ان کی پوجا کی جاتی ہے۔ ساتھ ہی دیو اندر سے اچھی بارش اور اچھی فصل کی دعا کی جاتی ہے۔

اترائن (15 جنوری 2024، سوموار): سناتن دھرم میں سورج ایک ورش میں دو بار اپنی دشا بدل لیتے ہیں۔ اور اس طرح یہ چھ مہینے جانب شمال و چھ مہینے جانب جنوب رہتے ہیں۔ جب سورج برج جدی سے برج جوزا میں گردش کرتے ہیں۔ تو اس وقفہ کو اترائین یعنی شمال کی جانب ہونا، کہا جاتا ہے۔ اترائین کو دیوی دیوتاؤں کا مہینہ مانا جاتا ہے۔ اور اس دن سے اگلے چھ مہینوں کے دوران سبھی طرح کے مانگلک اور نئے کام جیسے گرہ پرویش یعنی گھر میں داخلہ، یگ، شادی، سرمنڈوانا وغیرہ کیا جاتا ہے۔

مکرسنکرانتی (15 جنوری 2024، سوموار): ہندو دھرم میں مکر سنکرانتی کو بہت ہی جوش وخروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اس گرہوں کے راجا سورج برج قوس کو چھوڑ کر اپنے فرزند سیارہ زحل کے برج جدی میں داخل ہوتے ہیں۔ اس لیے اس کو مکر سنکرانتی کہا جاتا ہے۔ اس دن نہانے، خیرات دینے اور اچھے کام کرنے کی بڑی اہمیت ہوتی ہے۔ اور مکرسنکرانتی پر سوریہ کی پورے اصولوں کے ساتھ پوجا کی جاتی ہے۔

پوش پتردا اکادشی (21 جنوری 2024، رووار): ہندو پنچانگ کے مطابق، پوش مہینے کی شکل پکش کی اکادشی کو پوش پتردا اکادشی ورت کہا جاتا ہے۔ اس دن کائنات کے رب وشنو اور لکشمی کی پوجا کی جاتی ہے۔ مانا جاتا ہے کہ پوش پتردا اکادشی کا ورت کرنے سے شادی شدہ جوڑوں کو اولاد کا سکھ ملتا ہے۔ وہیں بیٹے کی تمنا رکھنے والی عورتوں کو پوش اکادشی ورت ضرور رکھنا چاہیے۔ ساتھ ہی یہ ورت کرنے سے پُتر پر آنے والے سبھی طرح کے سنکٹ دور ہوجاتے ہیں۔ اس لیے اس اکادشی کو پتردا اکادشی کے نام سے جانا جاتا ہے۔

پوش پورنیما ورت (25 جنوری 2024: گرووار): سناتن دھرم میں پوش پورنیما کی خاص اہمیت ہے۔ اور یہ ہر سال پوش ماس کے شکل پکش کی پورنیما تاریخ کو آتا ہے۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ پوش پورنیما کے دن ورت رکھ کر چندردیو اور دیوی لکشمی کی پوجا کرنے سے مالی میں اضافہ ہوتا ہے۔ اور زندگی میں امن وسکون قائم ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس دن کیے جانے والے اسنان، دان پنیا کا خاص درجہ ہے۔ مانا جاتا ہے کہ پورنیما کے دن دان کرنے سے شخص کی گناہ ختم ہوجاتے ہیں۔ اور اچھے نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

سنکشٹی چتورتھی ( 29 جنوری 2024، سوموار): سنکشٹ چتورتھی کا پرتھم پوجیا بھگوان گنیش کا آشرواد اور کرپا پانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ جو کہ ہندو دھرم کا ایک مشہور کاروبار ہے۔ سنکشٹی چتورتھی کا مطلب مشکل کشا ہے جیسے کی سناتن دھرم میں بھگوان گنیش کو مشکلوں کو آفتوں سے نجات دینے والا مانا گیا ہے۔ اس لیے ان کو خوش کرنے کے لیے بھکت سکنشٹی چتورتھی کا ورت رکھتے ہیں۔ اس دن بھکت جن سورج نکلنے سے لے کر چاند نکلنے تک ورت کا پالن کرتے ہیں۔

جنوری 2024 میں پڑنے والی بینک کی چھٹیوں کی فہرست

دن بینک میں چھٹی کس صوبہ میں لاگو
1 جنوری 2024، پیر نیوئیر اروناچل پردیش، منی پور، میگھالے، میزورم، ناگا لینڈ، راجستھان، سیکھم، تمل ناڈو
1 جنوری 2024، منگل نیویئر چھٹیاں میزورم
2 جنوری 2024، منگل مننم جینتی کیرالہ
11 جنوری 2024، جمعرات مشنری ڈے میزورم
12 جنوری 2024، جمعہ سوامی وویکانند جینتی مغربی بنگال
15 جنوری 2024، پیر ماگھ بیہو آسام
15 جنوری 2024، پیر مکرسنکرانتی اندھیرا پردیش، اروناچل پردیش، پانڈیچیری اور تمل ناڈو
16 جنوری 2024، منگل کنوما اوتسو آندھرا پردیش
16 جنوری 2024، منگل ترووللور دیوس تمل ناڈو
17 جنوری 2024، بدھ گرو گوند سنگھ جینتی چندی گڑھ، ہریانہ، جمو کشمیر، اڑیسا، پنجاب اور راجستھان
17 جنوری 2024، بدھ اوجھاور تھرونال پانڈی چیری اور تمل ناڈو
23 جنوری 2024، منگل نیتا جی شوبھاش چند بوس جینتی جھارکھنڈ، اڑیسہ، ترپرا اور مغربی بنگال
23 جنوری 2024، منگل گاں- نگے منی پور
25 جنوری 2024، جمعرات حضرت علی ولادت اتر پردیش
25 جنوری 2024، جمعرات راجیتیا دوس ہماچل پردیش
26 جنوری 2024، جمعہ یوم جمہوریہ قومی تعطیل

جنوری میں پیدا ہونے والے لوگوں میں یہ خوبیاں ہوتی ہیں

نیا سال یعنی سال کا پہلا مہینہ جنوری اپنے آپ میں بہت ہی خاص ہوتا ہے۔ کیوں کہ اس مہینے کے شروع ہونے کے ساتھ ہم سب نئے سال میں داخل ہوجاتے ہیں۔ لہذا اس مہینے سے ہماری کئی امیدیں اور آرزوئیں جڑی ہوئی ہیں۔ لیکن جنوری 2024 کا یہ مہینہ ان لوگوں کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔ جن کی پیدائش جنوری میں ہوتی ہے۔ ان لوگوں کی شخصیت میں کچھ ایسے گن پائے جاتے ہیں۔ جوان کو ان کو منفرد و ممتاز کرتے ہیں۔ تو چلیے بغیر تاخیر کیے ہم آپ سے ان خوبیوں کا تذکرہ کرتے ہیں۔

جن لوگوں کی پیدائش جنوری میں ہوتی ہے۔ وہ مزاجاً رحم دل اور نرم دل ہوتے ہیں۔ یہ لوگ خوش مزاج ہوتے ہیں، لہذا ان کو آس پاس کے لوگوں میں خوشیاں بانٹنا اور خوشیاں بٹورنا دونوں ہی پسند ہوتا ہے۔ یہ لوگ عزم مصمم والے ہوتے ہیں۔ اور اپنے اس گن کی وجہ سے مشکل سے مشکل کام جن کو انجام دینا ہرکسی کی بس کی بات نہیں ہوتی ہے۔ چٹکی بجاتے کر گزرتے ہیں۔ جنوری میں پیدا ہونے والے لوگ کشش والے ہوتے ہیں۔ اور خود کو اتنا فٹ رکھتے ہیں کہ ان کو دیکھ کر ان کی عمر کا اندازہ لگا پانا مشکل ہوتا ہے۔

جیسا کہ ہم تذکرہ کرچکے ہیں کہ جنوری میں پیدا شدہ لوگ پرکشش شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ دوسرے پراپنی کامیابی کی عکاسی چھوڑ جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اپنی پرکشش اور دم دار شخصیت کی وجہ سے لوگوں کو ان سے متاثرہونے میں زیادہ وقت نہیں لگتا ہے۔ جنوری میں پیدا ہونے والے لوگ پیدائش سے ہی لیڈر ہوتے ہیں۔ اور ان میں قائدانہ صلاحیت موجود ہوتی ہیں۔ لہذا ہر معاملہ میں یہ پیش پیش نظرآتے ہیں۔

کیرئر کی بات کریں تو جنوری میں پیدا ہونے والے لوگوں کی قسمت کافی شاندار ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے یہ لوگ اپنی محنت کے دم پرہر میدان میں کامیابی حاصل کرتے ہیں۔ اس مہینہ پیدا ہونے والے لوگ الیکٹرانک میڈیا، آرمی، چارٹیٹ اکاؤنٹنٹ، لیکچرر یا سوفٹ انجینرئنگ وغیرہ میدان میں اپنا کیرئر بناتے ہیں۔ جہاں کامیابی ان کی قدم بوسی کرتی ہے۔

جنوری میں پیدا ہونے والے لوگ پرامید ہوتے ہیں مایوس نہیں رہتے ہیں۔ چمکدار قسمت کے بھی مالک ہوتے ہیں۔ لہذا ان کو ہمیشہ قسمت کا ساتھ ملتا ہے۔ لیکن یہ لوگ اپنی باتوں کو پوشیدہ رکھنے میں ماہرہوتے ہیں۔ اور آسانی سے اپنے دل کی بات کسی سے شئرنہیں کرتے۔ ان لوگوں کو جانوروں سے بھی محبت ہوتی ہے۔ یہ لوگ دوسروں کی مدد کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ اور موقع ملنے پر بڑھ چڑھ کرمدد کرتے ہیں۔ جنوی میں پیدا ہونے لوگ زیادہ پرجوش ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے پارنٹر ثابت ہوتے ہیں اور رشتہ نبھانے میں وفادار ہوتے ہیں۔ رومانس کے بھی شوقین کے ہوتے ہیں اور ہر طرح کے کارنامے ان کو بہت پسند ہوتے ہیں۔

جنوری میں پیدا ہونے والوں لوگوں کے خوش قسمت نمبر: 2 و 8

جنوری میں پیدا ہونے والوں کے لیے خوش قسمت رنگ: خاکی، کالا، اور جامنی

جنوری میں پیدا ہونے والوں کے لیے خوش قسمت دن: منگل، جعمہ، اور سنیچر

جنوری میں پیدا ہونے والوں کے لیے خوش قسمت رتن: گارنیٹ

اُپائی:اپنے گھر پر نیم کا پودھا لگائیں۔ ممکن ہو تو کبھی کبھی یا پھر نیمیت روپ سے غریبوں کو مٹھائی بانٹیں۔

جنوری کی مذہبی اہمیت

سناتن مذہب میں ہردن، ہفتہ اور مہینہ کی اپنی اہمیت ہوتی ہے۔ جوان کو سب سے الگ اور خاص بناتا ہے۔ یہ سال کا پہلا مہینہ ہوتا ہے۔ لیکن اس کے علاوہ بھی جنوری 2024 کی اپنی مذہبی اہمیت ہے۔ جس وجہ سے یہ مہینہ سب سے خاص اور اہم ہوجاتا ہے۔ اس مہینے میں بہت سے ورتوں اور تہواروں کو منایا جاتا ہے۔ اگر ہم اس مہینے کی مذہبی اہمیت کی بات کریں تو جنوری کے مہینے کو ہندو دھرم کو ماننے والوں کے ذریعہ پوش بھی کہا جاتا ہے۔

ہندوسال میں مہینہ کا نام پوش ہے اور وکرم سنوت کے مطابق، یہ ہندو سال کا دسواں مہینہ ہوتا ہے۔ گرگورین کیلنڈر کے مطابق، یہ مہینہ دسمبر و جنوری میں آتا ہے۔ جنوری 2024 کے پنچانگ کے مطابق، سال 2024 کے پہلے مہینے کی شروعات پوش مہینے کے تحت ہوگی۔ اور اس کا خاتمہ ماگھ مہینے کے تحت 31 جنوری 2024 کو ہوگا۔

مارگ شیرش مہینے کے بعد شروع ہونے والے پوش مہینے کی خاص اہمیت ہے۔ کیوں کہ یہ مہینہ طاقت اور تیز کے نشان بھگوان سوریہ کو سمرپرت ہوتا ہے۔ پنچانگ کے مطابق ہر ماہ کی اپنی اہمیت ہوتی ہے۔ اور اسی طرح پوش ماہ کا بھی اپنا الگ مقام ہے۔ ہندو دھرم میں پرتیک مہینہ نکشتر پر آدھارت ہے۔ اور اس طرح پوش پورنیما کے دن چندر پوش نکشتر میں ہوتا ہے۔ اس لیے اس کو پوش ماش کہا جاتا ہے۔

پورانک گرنتھوں میں کہا گیا ہے کہ پوش ماس میں سورج کی اپاسنا بے حد کلیان کاری ہوتی ہے۔ اور اس مہینے سوریہ دیو کی آرادھنا بھگ نام سے کرنی چاہیے۔ پوش ماس کے دیوتا بھگ کو سوریہ دیو کا ہی سوروپ مانا جاتا ہے۔ اس لیے اس مہینہ میں سوریہ کی پوجا کی خاص اہمیت ہوتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ پوش ماش میں سوریہ کو ارگھیا دینا اور ورت رکھنا بے حد فائدہ مند ہوتا ہے۔ بھکت کو اچھے نتائج حاصل ہوتے ہے۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ مہینہ میں ہر اتوار کو ورت رکھ کر سوریہ دیو کو تل چاول کی کھچڑی کا بھوگ لگانے سے ویکت کو تیز پراپت ہوتا ہے۔

بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ پوش ماہ کو چھوٹے پتر پکش کے روپ میں بھی جانا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پورانک ماترا کے مطابق اس مہینے پہلے والے لوگوں کو نیمیت پنڈان اور شردھا کرم کرنے سے انسان کو خاص فائدہ ہوتا ہے۔ اور پتروں کی آتما کو بھی شانتی ملتی ہے۔

وہیں جنوری 2024 مہینے کا خاتمہ ماگھ مہینے کے تحت ہوگا۔ جو کہ ہندو سال کا گیارہواں مہینہ ہے۔ اس مہینے کی شروعات سال 2024 میں 26 جنوری سے ہوگی۔ جبکہ یہ 24 فروری کو سماپت ہوگا۔

ہرمہینہ کی طرح یہ بھی مذہبی اعتبار سے خاص اہمیت رکھتا ہے۔ اس مہینے گنگا میں نہانا مبارک مانا جاتا ہے۔ اسیا عقیدہ ہے کہ ماگھ میں دان، نہان، اوپواس وغیرہ سے سبھی پاپوں سے مکتی مل جاتی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ جو انسان ماگھ مہینے میں پوتر گنگا ندی میں نہانے کے بعد سوریہ دیو کو ارگھیا دیتا ہے۔ اس کے سبھی پاپ نشٹ ہوجاتے ہیں۔ ساتھ ہی بھگوان شنو کی آرادھنا کرنے سے بھگت کو سکھی زندگی کا آشرواد ملتا ہے۔

پوش ماہ میں ضرور کریں یہ اُپائے

  • پوش ماہ میں ہررووار ورت کریں۔ اور نمک کا سیون نہ کریں۔ اس دن کیول میٹھی چیزیں گرہن کرنی چاہیے۔ ایسا کرنے سے کنڈلی میں سوریہ مضبوط ہوتے ہیں۔ اور ترقی کے نئے راستے کھلتے ہیں۔
  • پوش کے پاون مہینے میں کسی غریب یا ضرورت مند کو اپنی طاقت کے مطابق اناج یا دھن دان کریں۔ آپ چاہیں تو کپڑے کمبل گڑھ وغیرہ بھی دان کرسکتے ہیں۔ اس سے ویکتی کے جیون میں سکھ سمردھ بنتی رہتی ہے۔
  • اس مہینے کے دوران جل میں لال چندن، لال پھول اور اکشت ملاکر سوریہ منتر کا جاپ کرتے ہوئے سوریہ دیو کو ارگھیا دیں۔

جنوری 2024 میں پڑنے والے گرہن اور گردش

جنوری میں پڑنے والے تہواروں اور بینک چھٹیوں کی تاریخوں کے بارے میں جاننے کے بعد اب ہم اس ماہ لگنے والے گرہن اور سیاروں کی گردشوں کے حوالے سے معلومات فراہم کریں گے۔ قابل غور ہے کہ جنوری مہینہ میں کل 3 گرہ اپنا برج بدلنے جارہے ہیں۔ تو وہیں کچھ گرہ ایسے بھی ہوں گے جو اپنی چال میں بدلاؤ کرتے ہوئے نظرآئیں گے۔ تو چلیے بغیر دیر کیے بغیر جانتے ہیں کہ جنوری 2024 میں کب کب اور کون کون سے گرہ اپنی حالت میں بدلاؤ اور گردش کرنے جارہے ہیں۔

عطارد برج عقرب میں مارگی ( 2 جنوری 2024): عقل و آواز کے منبع گرہ عطارد 2 جنوری 2024 کی صبح 8 بج کر 6 منٹ پر اپنی وکری حالت سے باہر آتے ہوئے برج عقرب میں مارگی ہوجائیں گے۔ اس گردش کا اثر بھی سبھی بروج کو متاثر کرے گا۔

عطارد کی برج قوس میں گردش ( 7 جنوری 2024): ویدک علم میں عطارد کو شہزادہ کا شرف حاصل ہوتا ہے۔ اور نئے سال میں 07 جنوری 2024 کی رات 08 بج کر 57 منٹ پر برج قوس میں گردش کرنے جارہے ہیں۔

سورج کی برج جدی میں گردش (15 جنوری 2024): نو سیاروں کے راجا سورج اپنے برج میں تبدیل کرتے ہوئے 15 جنوری 2024 کی دوپہر 02 بج کر 32 منٹ پر برج جدی میں گردش کریں گے۔ اس دن کو برج جدی کی شکل میں جانا جاتا ہے۔

مریخ کا برج قوس میں طلوع (16 جنوری 2024): ہمت و حوصلہ کے سیارہ مریخ 16 جنوری 2024 کی رات 11 بج کر 07 منٹ پر اپنی غروبی حالت سے باہرآتے ہوئے برج قوس میں طلوع ہوجائیں گے۔

زہرہ کی برج قوس میں گردش (18 جنوری 2024): محبت، عیش وعشرت اور مادی آسائش کے سیارہ زہرہ 18 جنوری 2024 کی رات 08 بج کر 46 منٹ پر برج قوس میں گردش کریں گے۔ جس کا اثر تمام بروج پر حاملین کو متاثر کرے گا۔

نوٹ: سال 2024 کے پہلے مہینے جنوری میں کوئی گرہن نہیں لگنے جارہا ہے۔

تمام 12 بروج کے لیے جنوری 2024 زائچہ

برج حمل

  • برج حمل والوں کے کیرئر کے لیے جنوری سازگار رہے گا۔ اور آپ کی فیصلہ کرنے کی صلاحیت بہترین رہے گی۔ جس سے آپ کو مکان عمل میں فائدہ ہوگا۔
  • اس برج کے طلباء کی اپنے موضوعات پر پکڑ ہوگی۔ جس سے آپ تعلیم میں اچھے نتائج حاصل کریں گے۔
  • برج حمل والے اس مہینہ بے کار کی چیزوں پر مال خرچ کرسکتے ہیں۔ لیکن آپ کی آمدنی برقرار رہے گی۔
  • محبتی زندگی کے لیے جنوری تھوڑا کمزور رہے گا۔ اور اس دوران آپ کو صحت میں اتار چڑھاؤ نظرآئیں گے۔
  • برج حمل کے لوگوں کی خاندانی زندگی اس مہینہ اچھی رہے گی۔ اور آپ اولاد کی بھلائی کے بارے میں خیال کریں گے۔

اُپائی: پرتی دن شری گنپتی اردھ شیرش کا پاٹھ کریں۔

برج ثور

  • برج ثوروالوں کے کیرئر کے لیے ماہ جنوری سازگار رہے گا۔ اس دوران آپ بغیر رکے محنت کریں گے۔ جس کا اثرآپ کی صحت پر نظرآئے گا۔
  • جنوری کا مہینہ معاشی اعتبار سے آپ کے لیے اچھا رہے گا۔ اس دوران آپ کی آمدنی امید سے زیادہ رہے گی۔
  • ان لوگوں کو صحت کے معاملہ میں اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لہذا آپ کو صحت کا خٰیال رکھنے کی صلاح دی جاتی ہے۔
  • تعلیم کے معاملہ میں یہ مہینہ تھوڑا کمزور رہ سکتا ہے۔ کیوں کہ آپ کی توجہ پڑھائی سے بھٹک سکتی ہے۔ جس سے آپ کی دھیان مرکوز نہیں رہے گا۔
  • ان لوگوں کو محبتی زندگی میں پریشانیاں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ رشتہ میں مسائل کی وجہ سے آپ الگ بھی ہوسکتے ہیں۔
  • خاندانی زندگی کی بات کریں تو یہ مہینہ آپ کے لیے اوسط رہے گا۔ آپ کی والدہ کی صحت بھی نازک رہنے کے آثار ہیں۔

اُپائی: پرتی دن گنیش کی پوجا کریں۔

برج جوزا

  • جنوری 2024 کا مہینہ آپ کے کیرئر میں مسائل پیدا کرسکتا ہے۔ جس کی وجہ سے آپ کو تناؤ ہوسکتا ہے۔
  • برج جوزا کے طلباء کے لیے جنوری سازگار رہے گی۔ اس دوران آپ کو اپنی صلاحیت ک مظاہرہ کرنے کا موقع ملے گا۔
  • محبتی رشتہ کے لحاظ سے یہ مہینہ اچھا رہے گا۔ سبز شاداب محبتی منظرہوں گے۔ یہاں تکہ آپ کے شادی کے ملاپ بھی بن سکتے ہیں۔
  • معاشی طور سے جنوری 2024 کا مہینہ شاندار رہے گا۔ حالانکہ آپ کے اخراجات ہوتے رہیں گے۔ لیکن آمدنی کی روانی مسلسل جاری رہے گی۔ یہ مہینہ برج جوزا کی صحت کے پیش نظر تھوڑا مشکل رہ سکتا ہے۔ اس صورت حال میں آپ کو صحت سے متعلق پریشانیاں پریشان کرسکتی ہیں۔
  • آپ کو خاندانی زندگی میں تناؤ سے گزرنا پڑ سکتا ہے۔ اور آپسی تال میل کم رہنے کے بھی آثار ہیں۔

اُپائی: شنی وار کے دن دیو کے چرنوں میں سرسوں کا تیل ارپت کریں۔ اور اس تیل سے ان کے چرنوں کی مالش کریں۔

برج سرطان

  • کیرئر کی بات کریں تو برج سرطان والوں کے لیے جنوری کا مہینہ شاندار رہے گا۔ ان لوگوں کو اپنے تجربات سے فائدہ ہوگا۔
  • تعلیم کے نظریہ سے یہ مہینہ آپ کے لیے اچھا رہے گا۔ آپ اس دوران نئی نئی چیزیں سیکھیں گے۔ اور آرٹس میں آپ کا شوق پیدا ہوگا۔
  • آپ اور پارنٹر ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔ اور آپ دونوں یاد گار لمحہ بتائیں گے۔ اس صورت حال میں ان لوگوں کا رشتہ میٹھا بنا رہے گا۔
  • کاروبار کرنے والے لوگ خطرہ مول لیتے ہوئے آگے بڑھیں گے جس کے نتیجہ میں آپ کو اچھا فائدہ حاصل ہوگا۔
  • برج سرطان والوں کے لیے جنوری تھوڑا مشکل رہ سکتا ہے۔ اندیشہ ہے کہ اس دوران آپ کسی بیماری کا شکار ہوجائیں۔
  • برج سرطان والوں کو اس مہینہ تھوڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اس صورت حال میں یہ تناؤ میں نظرآسکتے ہیں۔

اُپائی: گرووار کے دن ہلدی یا کیسر کا تلک لگائیں۔

برج اسد

  • زہرہ اور عطارد کے اثر سے آپ کا کیرئر آسانی کے ساتھ چلے گا۔ اور آپ اپنا دل لگا کر کام کرتے نظرآئیں گے۔
  • برج قمری کے طلباء کو تعلیم میں اچھے نتائج حاصل ہوں گے۔ اور ایسے میں آپ پورے دل سے پڑھائی کریں گے۔ لیکن صحت کے معاملہ میں ہوشیار رہیں۔
  • ان لوگوں کی خاندانی زندگی میں میٹھاس قائم رہے گی۔ اس دوران اہل خانہ کے لوگوں میں محبت بڑھے گی۔ اور ایک دوسرے کے درمیان اچھا تال میل نظرآئے گا۔
  • برج اسد والوں کا رشتہ رومانس سے بھرا رہے گا۔ اس کی وجہ سے آپ دونوں کے درمیان پیار بڑھے گا۔ لیکن بحث ہونے کا اندیشہ ہے۔
  • معاشی نظریہ سے یہ مہینہ آپ کے لیے اچھا رہے گا۔ کیوں کہ آپ کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ ساتھ ہی آپ کی معاشی حالت بھی مضبوط ہوگی۔
  • برج اسد والوں کو بے ترتیب معمول کی وجہ سے صحت سے جڑے مسائل سے دور چار ہونا پڑسکتا ہے۔ لہذا اپنا معمول سدھاریں اور اپنے کھان پان کی عادتوں پر دھیان دیں۔

اُپائی: رات کو دودھ میں کیسر ملاکر پئیں۔

برج سنبلہ

  • برج سنبلہ والے اپنے کام کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے۔ اس صورت حال میں آپ کڑی محنت کے دم پر شاندار مظاہرہ کریں گے۔
  • جنوری 2024 میں آپ کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ جس کی وجہ سے آپ کو منقولہ و غیرمنقولہ جائیداد خریدنے کا موقع ملے گا۔
  • جو لوگ پہلے سے ہی رشتہ میں مربوط ہیں ان کے درمیان اچھا تال میل نظرآئے گا۔ اور ایک دوسرے پر آپ کا بھروسہ بڑھے گا۔
  • اس برج کے طلباء کے لیے وقت اچھا رہے گا۔ جن لوگوں کا تعلق ریسرچ سے ہے، ان کو مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔
  • خاندانی زندگی کی بات کریں تو بھائی بہنوں کے ساتھ رشتے اچھے ہوں گے۔ ساتھ ہی آپ ایک دوسرے کی مدد کرتے بھی نظرآئیں گے۔
  • زحل، راہو اور کیتو کے اثر سے ان لوگوں کی صحت میں گراوٹ پیش ہونے کے امکان ہیں۔ لہذا آپ کو صحت کا خیال رکھنا ہوگا۔

اُپائی: بدھ وار کے دن وشنو کا سہشترانام کا پاٹھ کریں۔

برج میزان

  • برج میزان کے لوگ جو نوکری میں بدلاؤ کرنا چاہتے ہیں، ان کو اس مہینے کامیابی مل سکتی ہے۔
  • اس برج کے کاروبار کرنے والے جو لوگ نیا کاروبار کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ان کے لیے جنوری کا مہینہ سازگار رہے گا۔
  • بارہویں گھرمیں جلوہ افروز کیتو آپ کے اخراجات میں اضافہ کریں گے۔ اور آپ کو نا چاہتے ہوئے بھی پیسہ خرچ کرنا پڑیں گے۔
  • گھر کے لوگوں کی آواز میٹھی رہے گی۔ اور اس صورت میں وہ آپ سے خوش ہوں گے توگھرمیں قدر کا محبت کا تال میل کا پیمانہ بڑھے گا۔
  • برج میزان والوں کو محبت میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اپنے رشتہ کو برقرار رکھنے کے لیے آپ کو وفادار رہنا ہوگا۔
  • صحت کے معاملہ میں جنوری 2024 اچھا رہے گا۔۔ اور اس دوران صحت سے جڑے مسائل میں کمی آئے گی۔

اُپائی: سفٹیک مالا سے مہا لکشمی جی کے منتروں کا جاپ کریں۔

برج عقرب

  • برج عقرب کے لوگوں کو کیرئر میں اچھے نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔ اس مہینہ مکان عمل پر آپ کا دبدبہ برقرار رہے گا۔
  • جو لوگ کاروبار کرتے ہیں۔ ان کو سرمایہ کاری کے ذریعہ سے فائدہ حاصل ہوگا۔ نئے لوگوں کے ساتھ ملنے سے آپ کا بزنس رفتار پکڑے گا۔
  • مشتری کی چھٹے گھر میں موجودگی کی وجہ سے آپ کی آمدنی کے ساتھ ساتھ اخراجات میں بھی اضافہ ہوگا۔ لہذا سوچ سمجھ کر مال خرچ کریں۔
  • محبتی لحاظ سے یہ مہینہ سازگار رہے گا۔ اس دوران آپ کا محبوب آپ پر محبت کی بارش کرسکتا ہے۔
  • صحت کے میدان میں یہ مہینہ آپ کو ملے جلے نتائج بخشے گا۔ لیکن آپ کو تیز بخار سردرد وغیرہ کی شکایت ہوسکتی ہے۔

اُپائی: منگل وار کے دن ہنومان چالیسا کا پاٹھ کریں۔

برج قوس

  • برج قوس والوں کو نوکری مٰیں اتار چڑھاؤ سے گزرنا پڑے گا۔ آپ کام کے سلسلہ میں مشغول رہ سکتے ہیں۔
  • کاروبار کرنے والوں کو غیرملک سے فائدہ حاصل ہوسکتا ہے۔ جس سے آپ کا کاروبار ترقی حاصل کرے گا۔
  • ان لوگوں کی معاشی زندگی مسائل سے بھری رہ سکتی ہے۔ اوراس دوران آپ کے اخراجات میں بے تحاشہ اضافہ نظرآسکتا ہے۔
  • تعلیم کے میدان میں آپ کو مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔ اس دوران آپ کے علم میں اضافہ ہوگا۔ اور آپ نئی نئی چیزیں سیکھنا پسند کریں گے۔
  • برج قوس والوں کو شادی شدہ زندگی میں کمشکش حالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اس وجہ سے رشتہ میں آپسی سمجھ کم رہنے کے امکان ہیں۔
  • یہ مہینہ آپ کی صحت کے لیے زیادہ اچھا نہیں کہا جائے گا۔ کیوں کہ بے ترتیب کھان پان کی وجہ سے آپ امراض کا شکار ہوسکتے ہیں۔

اُپائی: بدھوار کو شام کسی مندر میں کالے تل کا دان کریں۔

برج جدی

  • برج جدی والوں کو کیرئر کے میدان میں جنوری کا مہینہ اچھے نتائج بخشے گا۔ اورمنصب میں ترقی کے ملاپ بنیں گے۔
  • کاروبار کرنے والوں کو مشترکہ نتائج حاصل ہوں گے۔ اس دوران آپ جیسی محنت کریں گے ویسے ہی آپ کو نتائج حاصل ہوں گے۔
  • اس مہینہ آپ معاشی اعتبار سے ترقی حاصل کریں گے اور ایسے میں آپ کے بینک بیلنس میں بھی اضافہ ہوگا۔
  • گھروخاندان میں ان لوگوں کا رتبہ بڑھے گا۔ اور آپ دوسروں کے سامنے اپنی بات کو مضبوطی سے رکھ سکیں گے۔
  • برج جدی کے شادی شدہ لوگوں کے لیے جنوری 2024 اچھا رہے گا۔ خاندانی مسائل میں کمی آنے سے آپ اپنے رشتہ پر توجہ دیں گے۔
  • صحت کے لحاظ سے جنوری 2024 تھوڑا کمزور رہ سکتا ہے۔ اور آپ کو سردرد، بخار، یا آنکھوں سے متعلق بیماری وغیرہ مسائل پریشان کرسکتے ہیں۔

اُپائی: شنی وار اور منگل وار کے دن تل کے تیل کا دیپک جلائیں اور ہنومان چالیسا کا پاٹھ کریں۔

برج دلو

  • برج دلو والوں کے تعلق سے مکان عمل پر سنئرلوگوں کے ساتھ سازگار رہیں گے۔ اس صورت حال میں آپ ہر معاملہ کا سامنا ڈٹ کر کریں گے۔
  • جن لوگوں کا اپنا کاروبار ہے۔ ان کا بزنس ترقی حاصل کرے گا۔ اور آپ کو غیرملک ذرائعوں سے بھی فائدہ حاصل ہوگا۔
  • معاشی اعتبار سے جنوری 2024 آپ کے لیے شاندار رے گا۔ اس دوران آپ کاروبار اور نوکری دونوں میں ترقی حاصل کریں گے۔
  • تعلیم کے نظریہ سے جنوری 2024 اتارچڑھاؤ سے بھرا رہے گا۔ اور آپ کو پڑھائی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کڑی محنت کرنی پڑے گی۔
  • محبتی زندگی میں آپ کو تنازعوں اور اختلافات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ لہذا آپ کو بہت ہی احتیاط سے آگے بڑھنا ہوگا۔
  • صحت مند اور تندرست رہنے کے لیے آپ کو سستی کاہلی اور غفلت کو ترک کرنا ہوگا۔ اور مسلسل آپ کو یوگا اور ورزش کرنی ہوگی۔

اُپائی: بدھ وار کے دن گو ماتا کو ہرا چارا یا ہری سبزیاں کھلائیں۔

برج حوت

  • برج حوت کے جو لوگ ایک اچھی نوکری کی تلاش میں ہیں۔ ان کی اس مہینہ نوکری لگ سکتی ہے۔
  • کاروبار کررہے لوگوں کو مسائل سے گزرنا پڑسکتا ہے۔ اور کام کے سلسلہ میں آپ کو سفر بھی کرنے پڑسکتے ہیں۔
  • خاندانی زندگی میں اس دوران ہر بات کو سرآنکھوں پر رکھا جائے گا۔ اور آپ کی باتوں کو اچھی طرح سے سمجھا جائے گا۔
  • معاشی زندگی میں آپ کو بہت زیادہ مال خرچ کرنا پڑے گا۔ جس کی وجہ سے آپ دباؤ میں آسکتے ہیں۔
  • زحل کی موجودگی آپ کو صحت سے جڑے مسائل دے سکتی ہے۔ لہذا آپ کو بہت ہوشیار رہنا ہوگا۔

ہرطرح کے نجومی حل کے لیے کلک کریں: آن لائن شوپنگ سٹور

ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کو ہمارا یہ مضمون ضرور پسند آیا ہوگا۔ اگرواقعی ایسا ہے تو آپ اس کو اپنے خیرخواہوں کے ساتھ ضرور شئر کریں۔ شکریا!

Astrological services for accurate answers and better feature

33% off

Dhruv Astro Software - 1 Year

'Dhruv Astro Software' brings you the most advanced astrology software features, delivered from Cloud.

Brihat Horoscope
What will you get in 250+ pages Colored Brihat Horoscope.
Finance
Are money matters a reason for the dark-circles under your eyes?
Ask A Question
Is there any question or problem lingering.
Career / Job
Worried about your career? don't know what is.
AstroSage Year Book
AstroSage Yearbook is a channel to fulfill your dreams and destiny.
Career Counselling
The CogniAstro Career Counselling Report is the most comprehensive report available on this topic.

Astrological remedies to get rid of your problems

Red Coral / Moonga
(3 Carat)

Ward off evil spirits and strengthen Mars.

Gemstones
Buy Genuine Gemstones at Best Prices.
Yantras
Energised Yantras for You.
Rudraksha
Original Rudraksha to Bless Your Way.
Feng Shui
Bring Good Luck to your Place with Feng Shui.
Mala
Praise the Lord with Divine Energies of Mala.
Jadi (Tree Roots)
Keep Your Place Holy with Jadi.

Buy Brihat Horoscope

250+ pages @ Rs. 599/-

Brihat Horoscope

AstroSage on MobileAll Mobile Apps

Buy Gemstones

Best quality gemstones with assurance of AstroSage.com

Buy Yantras

Take advantage of Yantra with assurance of AstroSage.com

Buy Feng Shui

Bring Good Luck to your Place with Feng Shui.from AstroSage.com

Buy Rudraksh

Best quality Rudraksh with assurance of AstroSage.com
Call NowTalk to
Astrologer
Chat NowChat with
Astrologer