Personalized
Horoscope
  • Talk To Astrologers
  • Brihat Horoscope
  • Personalized Horoscope 2024
  • Live Astrologers

Urdu Horoscope 2018 – زائچہ

Read Urdu horoscope 2018 for all zodiac signs here. These predictions are the outcome of ancient science of astrology. The astrological reading given here covers all important aspects of life such as love, marriage, finance, career, and much more. If you want to know how year 2018 is going to be for you, please read this forecast.

زائچہ 2018 ویدِک علم نجوم کے اصولوں پرمبنی ہے۔ آئیے دیکھیں کہ برج کی ہر علامت کیلئے سال 2018 کیسا رہے گا۔

(Hamal Horoscope 2018 in Urdu) بُرج حمل کا زائچہ

 بُرج حمل

میں بُرج حمل کا زائچہ اس بات کی پیشین گوئی کرتا ہے کہ سال کی شروعات توانائی اور عزم سے بھر پور ہوگی۔ اچھے فیصلے آپ کیلئے سال بھر اچھی خبریں لاتے رہیں گے۔ گھریلو زندگی میں ہلچل ہو سکتی ہے، کیونکہ مصروف شیڈول اور کھانا کھانے کیلئے وقت نہ نکال پانے کے سبب آپ کو گھر میں اطمینان اور خوشی کی کمی محسوس ہوگی۔ ہو سکتا ہے کہ صحت کے معاملے میں پہلے دو مہینے اچھے نہ گزریں۔ آمدنی میں اضافہ ہوگا، آپ کریئر میں ترقی کریں گے۔ لمبے سفر مفید ثابت ہونگے اور اس کے اچھے نتائج برآمد ہونگے۔ اکتوبر کی وسط کے بعد، آمدنی میں تھوڑی کمی واقع ہوگی اور سخت محنت درکار ہوگی۔ بچوں کی صحت میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے، شادی شدہ زندگی کیلئے مزید وقت اور پابندی درکار ہوگی، اور دھیرے دھیرے آپ دوسروں کا دل جیتنے میں کامیاب ہونگے۔ دفتر سے کچھ وقت کیلئے دوری کا امکان ہے۔ مجموعی طور پر،آپ کیلئے ایک اچھا اور ترقی سے بھرا سال ہے۔

(Soor Horoscope 2018 in Urdu) بُرج ثور کا زائچہ

 بُرج ثور

سیاروں کی حکمت عملی اس سال اعلی حکام اور خواتین کے تعاون کی جانب واضح اشارہ کرتیکچھ جارحیت کے ساتھ شروع ہونے اس سال میں، جس کا آپ پرمنفی اثر بھی پڑ سکتا ہے، آپ کو صحت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ دھیرے دھیرے، آپ میں قوت ارادی اور کچھ حاصل کرنے کی خواہش پیدا ہوگی۔ کامیابی حاصل کرنے کیلئے آپ کو سال بھر سخت محنت کرنی ہوگی۔ کام میں کچھ مایوسیاں بھی ملیں گی۔ اکتوبر کے بعد، آپ کے مالی معاملات بہتر ہونگے اور آپ کی شادی شدہ زندگی خوشگوار ہوگی۔ 2018 میں بُرج ثور کے زائچے کے مطابق، کچھ چھوٹے سفر کی بدولت اچھے نتائج برآمد ہونگے، آپ مذہبی سفر پر روانہ ہو سکتے ہیں۔ بچے ترقی کریں گے اور اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ آپ کو تنازعات اور جھگڑوں سے بچنا ہوگا کیونکہ اس کے سبب آپ کے پیسے ضائع ہو سکتے ہیں اور آپ مشکل میں پڑ سکتے ہیں۔ پہلے دو مہینوں کے دوران، کسی تنازعے یا اسکینڈل سے دور رہیں کیونکہ اس سے آپ کی امیج کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ تاہم، آپ زندگی میں چیلنجز کا سامنا کرنے میں بہت تیزی دکھائیں گے۔ صحت سے متعلق مسئلے کا خدشہ ہے، اسلئے کھانے پینے کی چیزوں پر نظر رکھیں کیونکہ آپ کا وزن بڑھ سکتا ہے۔ آپ اپنی شریک حیات اور مذہبی معاملات پر خرچ کر سکتے ہیں۔ مجموعی طور پر، یہ ایک ایسا اوسط سال ہے جس میں آپ کئی نئی چیزیں سیکھیں گے۔ آپ کی شادی شدہ زندگی اور مالی حالت اچھی ہوگی۔

(Jauza Horoscope 2018 in Urdu) بُرج جوزا کا زائچہ

بُرج جوزا

سال کی شروعات میں، خاندانی زندگی معمول کے مطابق ہوگی، البتہ مالی معاملات کچھ حدجوزا کے اظہار کی طاقت سال بھر آپ کی مدد کرے گی۔ تاہم، پہلے مہینے کے دوران، آپ کو اپنے الفاظ پر توجہ دینی ہوگی کیونکہ ان کی وجہ سے جھگڑے ہونے کا خدشہ ہوگا۔ اپنے کام کو پھیلانے کی غرض سے آپ کو اپنے گھر سے دور جانا پڑ سکتا ہے اور وہاں آپ بہت اچھی کمائی کریں گے۔ لیکن، یہ آپ کو اپنے عزیزوں سے دور رکھے گا۔ اسلئے، ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں توازن قائم کرنا ضروری ہوگا۔ جوزا کیلئے 2018 کی پیشین گوئیوں کے مطابق، بچے شرارتی ہونگے، لیکن وہ نئی چیزیں سیکھنے میں دلچسپی دکھائیں گے اور وہ اپنے میدانوں میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ اگر آپ دسمبر کے وسط تک شادی نہیں کرتے ہیں، تو ہو سکتا ہے آپ کی شادی اپنی پسند کی شریک حیات سے ہو۔ سال کی آخری سہ ماہی میں اخراجات زیادہ ہو جائیں گے۔ آپ کی صحت میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے اور آپ ہوا سے پیدا ہونے والی کچھ بیماریوں، جوڑوں میں درد جیسے امراض کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ گھٹیا کھانا کھانے سے گریز کریں۔ سال کے دوران کاروبار سے زیادہ فائدہ ہوگا۔ ماضی میں کی گئی سخت محنت آپ کی پیشہ ورانہ کامیابی کی بنیاد بنے گی۔ مجموعی طور پر، یہ سال آپ کو ترقی کرنے اور کامیاب ہونے کے کئی مواقع فراہم کرے گا۔

(Sartan Horoscope 2018 in Urdu) بُرج سرطان کا زائچہ

 بُرج سرطان

سرطان کیلئے 2018 کے زائچے کے مطابق، آپ اپنے اطراف مزید توانائی محسوس کریں گے اور آپ کو دوسروں کی قیادت کی خواہش ہوسکتی ہے۔ ہو سکتا ہے آپ کے کچھ عزیز آپ کو اچھی طرح نہ سمجھ پائیں اور یہ ان کے ساتھ آپ کے خراب تعلقات کی وجہ بن سکتی ہے۔ کبھی کبھار ہونے والے جھگڑوں کے ساتھ گھریلو زندگی پُرسکون رہے گی۔ آپ کی عزت میں اضافہ ہوگا اور دفتر میں آپ کا پروفائل بہتر ہوگا۔ آپ کی سماجی حیثیت بھی بہتر ہوگی۔ آپ کو اپنی صحت پر ضروری توجہ دینی چاہئے کیونکہ کوئی دائمی مرض ہونے کا خطرہ ہے۔ آپ کو اپنی ازدواجی زندگی میں خوشی کی کمی محسوس ہو سکتی ہے۔ اپنی ازدواجی زندگی قائم رکھنے کیلئے آپ کو جارحانہ بحث سے گریز کرنا چاہئے۔ اخراجات میں اضافہ ہوگا۔ آمدنی ہوگی، لیکن آپ کو اپنے اضافی اخراجات پر کنٹرول کرنا ہوگا کیونکہ اس سے آپ کے مالی معاملات میں تواز ختم ہو سکتا ہے۔ طالب علم اچھی کارکردگی دکھائیں گے اور بچے زیادہ پُرعزم ہونگے۔ آپ پُرتعیش زندگی سے لطف اندوز ہونگے کیونکہ سارا سال آپ کی نیت زندگی سے لطف اندوز ہونے اور خرچ کرنے کی ہوگی۔ جس کیلئے، آپ کڑی محنت کریں گے۔ مجموعی طور پر، کچھ چیلنجز کے ساتھ، یہ سال کافی حد تک آپ کے حق میں ہوگا۔

(Asad Horoscope 2018 in Urdu) بُرج اسد کا زائچہ

 بُرج اسد

آپ کو زیادہ مالی چیلینجوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اپنی صحت کے تعلق سے الرٹ رہیں۔بُرج اسد کیلئے 2018 کی علم نجوم کی پیشین گوئی کے مطابق، آپ کو مذہبی اور خیراتی جدو جہد میں کامیابیاں نصیب ہونگی۔ جنوری۔فروری کے درمیان، بھائی بہنوں کی صحت متاثر ہوگی، لیکن آپ کی شجاعت اور دلیری میں اضافہ ہوگا۔ محبت کی زندگی مختلف مراحل سے گزرے گی۔ ایک طرف، آپ کو چند غلط فہمیوں کا سامنا کرنا ہوگا، تو دوسری طرف، آپ کو اپنے محبوب سے تازہ دم محبت بھی حاصل ہوگی۔ آپ کے اعمال آپ کو کامیابی کی ڈگر پر لے جائیں گے۔ تاہم، آپ کو سستی سے گریز کرنا چاہئے۔ ازدواجی زندگی کی خوشیوں میں اضافہ ہوگا۔ آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ کی زندگی آگے بڑھ رہی ہے اور حالات آپ کے راستے میں آ رہے ہیں اور آپ کو مالی ترقی حاصل ہوگی۔ بچوں کو اضافی محنت کرنی ہوگی اور آپ کو ان کا دھیان رکھنا ہوگا، اس کے علاوہ ان کی کاوشوں میں ان کی مدد کرنی ہوگی۔ بیرون ممالک کے امکانات بہت روشن ہیں۔ حاملہ خواتین کو جنوری۔فروری کے درمیان اپنا خیال رکھنا چاہئے۔ اکتوبر کے وسط میں، گھریلو زندگی کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ زندگی میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔ آپ کی عوامی حیثیت میں بھی بہتری آئے گی۔

(Sumbla Horoscope 2018 in Urdu) بُرج سنبلہ کا زائچہ

بُرج سنبلہ

بُرج سنبلہ کے 2018 کے زائچے کے مطابق، یہ سال آپ کیلئے سب سے زیادہ کامیابیوں والا سال ہوگا۔ ڈھیرے سارے مواقع سے اچھے مالی نتائج برآمد ہونگے۔ آپ کا سماجی دائرہ انتہائی فعال ہوگا اور آپ کی سماجی حیثیت بھی بڑھے گی۔ دوستوں اور عزیزوں کے ساتھ اچھا وقت گزرے گا۔ طالب علموں میں توجہ کی کمی واقع ہوگی۔ اسلئے، سخت محنت ہی کامیابی کی ضامن ہوگی۔ آپ کو اپنے بچوں کا خیال رکھنا ہوگا کیونکہ صحت سے متعلق کچھ معاملات درپیش ہونگے اور وہ چڑچڑے پن کا شکار ہونگے۔ آپ ایک پیشہ ورانہ زندگی سے لطف اندوز ہونگے۔ آپ کے عزائم کامیابی سے ہمکنار ہونگے۔ کوئی ایسی تمنا پوری ہوگی جس کے آپ ایک عرصے سے منتظر تھے۔ سال بھر آمدنی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ جنوری میں، غیر متوقع کامیاب حاصل ہو سکتی ہے۔ اکتوبر کے بعد، اس اضافہ میں مزید اضافہ ہو جائے گا۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کو اپنی شریک حیات کے ذریعے بھی ترقی ملے، لیکن اکتوبر تک ان کی توانائی بہت کم ہوگی یا ہو سکتا ہے کہ صحت سے متعلق کوئی پیچیدگی پیدا ہو۔ تاہم، آپ کو ان سے مکمل تعاون حاصل ہوگا۔ آپ کو کچھ دفتری امور کے سبب یا کام کیلئے اہل خانہ سے دور جانا پڑ سکتا ہے۔ خاندان میں کوئی مبارک موقع آئے گا۔ خاندان میں کسی نئے اضافے کا بھی امکان ہے۔ مجموعی طور پر، یہ سال ہر صورت آپ کیلئے مفید ہوگا۔ آپ کو بس اتنا کرنا ہے کہ گھر میں امن و امان رہے۔ جھگڑے سے گریز کریں۔

(Meezan Horoscope 2018 in Urdu) بُرج میزان کا زائچہ

بُرج میزان

بُرج میزان کیلئے 2018 کی علم نجوم یہ پیشین گوئی کرتی ہے کہ سال کی ابتداء توانائی کے موڈ میں ہوگی، لیکن اس میں جارحیت بھی شامل ہوگی، جسے گھریلو اور ازدواجی خوشی سے لطف اندوز ہونے کیلئے کنٹرول کرنا ضروری ہے۔ جنوری سے مارچ کے درمیان آپ کی صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ کسی لفظ کا استعمال کرنے سے پہلے انہیں جانچ لیں، کیونکہ اس سے دوسروں کے جذبات مجروح ہو سکتے ہیں۔ اپنے تصورات کو شکل عطا کرنے کیلئے دفتر ایک اچھی جگہ ہے اور ایسا کر کے آپ چیزوں کو اپنے حق میں کر سکتے ہیں۔ سستی سے گریز کرنا چاہئے۔ رفقائے کار خاصے غیر جانبدار ہونگے۔ اسلئے، آپ کو اپنی صلاحیتوں پر انحصار کرنا چاہئے۔ جنوری سے مارچ کے درمیان، آمدنی میں اضافے کا امکان ہے۔ اس کے بعد، آپ کی اپنی کاوشیں نئے کاموں کو جنم دیں گے۔ گھریلو زندگی میں امن و امان اور خوشی کی کمی ہوگی کیونکہ آپ کو وابستگی کی کمی محسوس ہوگی اور ہو سکتا ہے کہ آپ کو اپنی خانگی زندگی کیلئے ضروری وقت دینا پڑے۔ اس کیلئے آپ کی توجہ درکار ہوگی۔ مختصر فاصلوں کا سفر اور کچھ بیرون ممالک کے سفر کا امکان ہے۔ بچے ٹھیک رہیں گے اور اچھی زندگی سے لطف اندوز ہونگے۔ طالب علم سخت محنت کریں گے اور پھر انہیں اپنی محنت کا صلہ ملے گا۔ مارچ کے بعد، ازدواجی زندگی میں ترقی ہوگی۔ مجموعی طور پر، آپ کیلئے ترقی کا سال ہے۔ آپ اپنی آمدنی کے وسائل بڑھانے پر توجہ دینی چاہئے۔

(Aqrab Horoscope 2018 in Urdu) بُرج عقرب کا زائچہ

بُرج عقرب

بُرج عقرب کیلئے 2018 کے زائچے کے مطابق، اس سال کچھ چیلنجز کا سامنا ہوگا اور اگر آپ ان کیلئے تیار ہیں، تو آپ کیلئے کامیابیوں کی راہ ہموار ہوگی۔ جنوری سے مارچ کے درمیان آپ کی صحت میں گراوٹ آ سکتی ہے، اس کے بعد، آپ کو ایسے مسائل سے نجات ملے گی اور آپ کو طاقت حاصل ہوگی۔ آپ کو اپنے مخالفین پر غلبہ حاصل ہوگا۔ جہاں تک مالی معاملات کا تعلق ہے، سال کے دوران، خاص طور پر اکتوبر تک، آپ کے اخراجات کافی بڑھ جائیں گے جو آپ کے مالی معاملات کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اکتوبر کے بعد، اچھے نتائج زیادہ موثر طریقے سے دکھائی دیں گے۔ آپ کو سرمایہ کاری سے پہلے جانچ کرنی ہوگی۔ یہ ایک ایسا سال ہے جہاں آپ کو کام کرنے اور زیادہ آمدنی حاصل کرنے کیلئے انتہائی سخت محنت کرنی ہوگی۔ بچے زندگی سے لطف اندوز اور شرارتی ہو جائیں گے، توجہ کے کچھ مسائل درپیش ہونگے۔ سال کے بیشتر دنوں میں خانگی مسرت قائم رہے گی۔ شریک حیات کاروباری ذہنیت کی حامل ہونگی اورآپ کی کاوش میں مددگار ہونگی۔دفتر کافی چیلنجنگ لیکن ترقی کا ضامن ہوگا۔ مجموعی طور پر، مخلوط نتائج برآمد ہونگے۔

(Quas Horoscope 2018 in Urdu) بُرج قوس کا زائچہ

بُرج قوس

بُرج قوس کیلئے 2018کے زائچے کی پیشین گوئیوں کے مطابق، آپ کو یہ سال زندگی میں آگے بڑھنے کے کئی مواقع فراہم کرے گا۔ آپ کا ارادہ اس سال کو پرفیکٹ بنانے کیلئے کافی ہوگا۔ آمدنی میں مارچ تک اضافہ ہوگا۔ اس کے بعد مئی تک، آپ کے اخراجات بڑھیں گے، لیکن اس کے بعد ایک مرتبہ پھر سال کے باقی مہینوں کیلئے آپ صحیح ٹریک پر آ جائیں گے۔ اسلئے، مالی معاملات میں پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کا جھکاؤ آمدنی کے نئے وسائل کھولنے کی جانب ہوگا اور ہو سکتا ہے کہ آپ ایک سے زیادہ ذرائع سے کمائیں۔ زحل آپ کو سخت محنت کیلئے تیار کرے گا۔ تاہم، بہت زیادہ کام میں غلطاں رہنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے آپ کی صحت متاثر ہو سکتی ہے۔ مارچ سے مئی تھوڑا مندا دکھائی دیتا ہے اور اکتوبر کے بعد، صحت سے متعلق کچھ مسائل درپیش ہو سکتے ہیں۔ دھیان سے ڈرائیونگ کریں۔ بچے محنتی ہونگے اور طالب علم اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ گھریلو زندگی اچھی ہوگی اور چند معاملات کے علاوہ اس کا بیشتر حصہ پُر امن ہوگا۔ تاہم، آپ کو گھریلو زندگی میں الگ تھلگ ہونے کے احساس یا اطمینان کی کمی کے احساس سے گریز کرنا ہوگا اور غلط الفاظ کے استعمال سے بچنا ہوگا۔ ازدواجی زندگی سے اچھے نتائج برآمد ہونگے، لیکن شریک حیات کی صحت آپ کو پریشان کرے گی۔ محبت کی زندگی کوتقویت ملے گی۔ مخالفین پر غلبہ حاصل ہوگا۔ مجموعی طور پر، آپ کیلئے ایک اچھا سال ہے، صحت پر دھیان دینا ہوگا۔

(Jadi Horoscope 2018 in Urdu) بُرج جدی کا زائچہ

بُرج جدی

مالی اعتبار سے، یہ سال آپ کیلئے اوسط رہے گا۔ آپ کو اضافی اخراجات پر کنٹرول رکھنا ایک ایسا سال ہوگا جس میں آپ یہ بات سمجھ سکیں گے کہ زندگی اصل میں کیا ہے۔ ایک طرف، آپ کے اخراجات بڑھیں گے اور آپ محسوس کریں گے کہ آپ کی دولت کم ہو رہی ہے۔ دوسری طرف، آپ کی صحت آپ کو پریشان کرے گی۔ لیکن، آپ کے کچھ بیرون ملک رابطے ہونگے جن کی مدد سے آپ کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ ویدِک علم نجوم 2018 کی پیشین گوئیاں بتلاتی ہیں کہ آپ کےاندر مذہبی رجحان پیدا ہوگااور ہو سکتا ہے کہ آپ اس مادی دنیا سے کچھ عرصے تک دور رہیں۔ دفتر میں، آپ کی اتھارٹی مستحکم ہوگی، لیکن آپ تنازعے سے دور رہیں گے۔ دفتر میں آپ کے پروفائل اور عزت میں اضافہ ہوگا اور ہو سکتا ہے آپ کو نیا اسائن مینٹ یا اہم پروجیکٹ حاصل ہو۔ طالب علم ٹھیک رہیں گے اور تعلیم کی جانب ان کا جھکاؤ زیادہ ہوگا اور وہ نئی چیزیں سیکھیں گے۔ اپنے سنیئرز سے اچھے تعلقات قائم رکھیں کیونکہ مارچ اور مئی کے دوران آپ کو ان سے خاص طور پر مدد ملے گی۔گھریلو زندگی خوشحال ہوگی اور باہم ساتھ کو مزید تقویت ملے گی۔ شادی شدہ زندگی میں، کچھ غلط فہمیاں پیدا ہونگی، جسے آپ کو نظر انداز کرنا چاہئے۔ اکتوبر کے بعد، آپ کی ازدواجی زندگی بھی بہتر ہوگی اور آپ ایک اچھی ذاتی زندگی سے لطف اندوز ہونگے۔ مجموعی طور پر، زندگی میں ترقی کرنے اور اپنی کمزوریوں کو بہتر بنانے والا سال ہے۔

(Dilo Horoscope 2018 in Urdu) بُرج دَلو کا زائچہ

بُرج دَلو

سال 2018 زائچے کی پیشین گوئی ہے کہ یہ سال بُرج دَلو کا سال ہے۔ آپ کا فیصلہ سال کے دوران آپ کی ترقی کی بنیاد بھی رکھے گا۔ آپ کی بنیادی توجہ اپنی دولت بڑھانے پر ہوگی اور آپ کی سخت محنت کی وجہ سے، آپ اس سال کو ایک سود مند سال میں تبدیل کر دیں گے اور آپ کی مالی حیثیت بہتر ہو جائے گی۔ لمبے سفر کا امکان ہے۔ آپ بہتر اور سود مند فیصلے کریں گے۔ آپ کی صحت مضبوط ہوگی اور آپ کو اپنی ماضی کی بیماریوں سے نجات حاصل ہوگی۔ سنیئرز آپ کے معترف ہونگے۔ آپ امدادی کاموں میں شمولیت اختیار کریں گے۔ ازدواجی زندگی میں پیار اور محبت کی خوشبو شامل ہوگی۔ تاہم، پہلے دو مہینے کچھ چیلنجنگ ہیں، کیونکہ اس دوران کچھ جھگڑے ہو سکتے ہیں یا آپ کی شریک حیات کےساتھ صحت سے متعلق مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ جو لوگ محبت کے رشتوں میں شامل ہیں، یہ سال ان کیلئے بہت زیادہ توجہ کا طالب ہوگا اور انہیں ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھنا بہت ضروری ہوگا۔ طالب سخت محنت کریں گے اور بچے کچھ جھنجھلاہٹ کا شکار ہونگے، لیکن آپ کی محبت اور دیکھ بھال سے وہ ترقی کے راستے پر گامزن ہونگے۔ مجموعی طور پر، آپ کیلئے ایک مثبت اور ترقی کا سال ہے۔

(Haut Horoscope 2018 in Urdu) بُرج حوت کا زائچہ

بُرج حوت

سال 2018 کے زائچے کے مطابق، بُرج حوت کے حساس لوگوں کو سال بھر، خاص طور پر اکتوبر تک، اپنی صحت کا خیال رکھنا ہوگا، اس کے بعد، وہ ایک اچھی زندگی بسر کر سکیں گے۔ زیادہ تناؤ اور بہت زیادہ کام کرنے کی فطرت آپ کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ دفتر میں، آپ من چاہے نتائج برآمد کرنے کیلئے اپنی بہترین کاوش کو بروئے کار لاتے ہیں۔ سنیئرز کافی مطالبہ کریں گے، اسلئے، آپ کو ایک ہی وقت میں ان تمام چیزوں سے نپٹنا ہوگا۔ مالی معاملات کیلئے جنوری کافی چیلنجنگ ہو سکتا ہے، اسلئے، کسی بھی بڑے سودے کو فروری تک ٹال دیں، اس کے بعد آپ کی آمدنی میں روانی کےساتھ اضافہ ہوگا۔ کسی ان چاہے سفر کا امکان ہے۔ ازدواجی زندگی اچھی ہوگی اور آپ کی شریک حیات آپ کی تمام کاوشوں میں آپ کی بھرپور مدد کریں گی۔ ہو سکتا ہے کہ آپ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے سبب اپنی موجودہ رہائش تبدیل کریں۔ بچے شرارتی ہونگے اور انہیں تمیز کے دائرے میں رکھنے کیلئے آپ ان کے ساتھ سختی برتیں گے۔ طالب علم اسٹڈیز میں شارٹ کٹ کا طریقہ تلاش کریں گے اور وہ مزاجاً لا اُبالی ہونگے۔ آپ بھی زندگی میں کچھ ایسے شارٹ کٹس استعمال کریں گے جس سے آپ کو بہتر نتائج برآمد ہونگے، لیکن بعد میں، آپ کو انہیں ترک کرنا ہوگا۔ اکتوبر کے بعد، آپ زندگی میں کافی مثبت تبدیلیاں دیکھیں گے۔ مجموعی طور پر، یہ سال ایک ایسا سال ہوگا جہاں آپ کو اپنی صحت کو اولین ترجیح دینی ہوگی اور زندگی کے تمام شعبے میں توازن قائم کرنا ہوگا۔

ہمارے پاس سال 2018 میں آپ کیلئے بس اتنا ہی تھا۔ ان مفت پیشین گوئیوں کا بہترین استعمال کریں اور اپنے لئے اس سال کو مزید سود مند بنائیں۔

Read Other Zodiac Sign Horoscope 2018

Astrological services for accurate answers and better feature

33% off

Dhruv Astro Software - 1 Year

'Dhruv Astro Software' brings you the most advanced astrology software features, delivered from Cloud.

Brihat Horoscope
What will you get in 250+ pages Colored Brihat Horoscope.
Finance
Are money matters a reason for the dark-circles under your eyes?
Ask A Question
Is there any question or problem lingering.
Career / Job
Worried about your career? don't know what is.
AstroSage Year Book
AstroSage Yearbook is a channel to fulfill your dreams and destiny.
Career Counselling
The CogniAstro Career Counselling Report is the most comprehensive report available on this topic.

Astrological remedies to get rid of your problems

Red Coral / Moonga
(3 Carat)

Ward off evil spirits and strengthen Mars.

Gemstones
Buy Genuine Gemstones at Best Prices.
Yantras
Energised Yantras for You.
Rudraksha
Original Rudraksha to Bless Your Way.
Feng Shui
Bring Good Luck to your Place with Feng Shui.
Mala
Praise the Lord with Divine Energies of Mala.
Jadi (Tree Roots)
Keep Your Place Holy with Jadi.

Buy Brihat Horoscope

250+ pages @ Rs. 599/-

Brihat Horoscope

AstroSage on MobileAll Mobile Apps

AstroSage TVSubscribe

Buy Gemstones

Best quality gemstones with assurance of AstroSage.com

Buy Yantras

Take advantage of Yantra with assurance of AstroSage.com

Buy Feng Shui

Bring Good Luck to your Place with Feng Shui.from AstroSage.com

Buy Rudraksh

Best quality Rudraksh with assurance of AstroSage.com

Reports

Live Astrologers